سرینگر20 اگست : وادی کشمیر میں منگل کی صبح یکے بعد زلزلے کے 2شدید جھکے محسوس ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں افراد تفری کا ماحول پھیل گیا۔اس دوران خاص کر شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں زیادہ شدت کو محسوس کیا گیا۔ افرا تفری کے عالم میںایک خاتون کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئی جبکہ ایک نوجوان فراد ہونے کے دوران زخمی ہوا ہے جبکہ ضلع میں کئی عمارتوں میں شگاف پڑے ہیں۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں منگل کی صبح 6.45منٹ پر یکے بعد 2زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیںجس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس اور افرا تفری کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ بارہمولہ میں افرا تفری کے عالم کے دوران ایک نوجوان نے ایک عمارت کی دوسری مزل سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ہے۔اس دوران نوجوان کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ سمبل علاقے میں اسی اثنا میں ایک خاتون بجلی تار چھونے سے بجلی کرنٹ لگنے کے نتیجے میں لقمہ اجل بن گئی۔ ریکٹر سکیل پر زلزکے کی شدت4.9ریکارڑ کی گئی ہے ۔متعقلہ محکمے کے مطابق زلزلے کا مرکزشمالی کشمیر کا زلہ بارہمولہ تھا ۔انہوں نے بتایا پہلے زلزلے کے بعد دوسرا زلزلہ 7منٹ بعد یعنی6.52منٹ پر آیا ۔نمائندے نے بتایا علاقے میں افراد تفری کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔ا نہوں نے بتایا یہاں2006کا زلزلہ آج پھر یاد آیا ہے ۔