جمعرات, جون ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

وفاداریاں بدلنے اور پرانی پارٹیوں میں واپسی کا سلسلہ تیز

حق خان پھر پی ڈی پی میں شامل ،سہیل بخاری مستعفی،ظفرمنہاس نے اپنی پارٹی چھوڑدی

by Srinagar Mail
20/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۰۲، اگست:  : اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کیساتھ ہی سیاسی لیڈروں اور کارکنوںکی جانب سے وفاداریاں بدلنے اور پرانی پارٹیوں میں واپسی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق سابق وزیر ایڈووکیٹ عبدالحق خان نے گھرواپسی کرتے ہوئے دوبارہ پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ۔پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے حق خان کا والہانہ استقبال کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی،پی ڈی پی حکومت میں سابق وزیر قانون عبدالحق خان کو پی ڈی پی میں شمولیت کے دل کا دورہ پڑنے سے بچ گئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔حق خان لولاب سے2 بارکے قانون ساز ہیں اور اس سے قبل کابینہ کے وزیر رہ چکے ہیں۔اس دوران ایک سکھ لیڈر نے پی ڈی پی چھوڑ کر عوامی اتحاد پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ سہیل بخاری پی ڈی پی کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔(پی ڈی پی کو ممکنہ دھچکا لگا ہے کیونکہ پارٹی کے چیف ترجمان سہیل بخاری مبینہ طور پر اس وقت مستعفی ہوئے ہیں جب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔سہیل بخاری پارٹی کی پالیسیوں کا دفاع کرنے میں سب سے آگے رہے ہیں۔استعفیٰ پارٹی کے اندر بنیادی ذاتی تنازعات کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سہیل بخاری کا اخراج اس اہم مرحلے میں پی ڈی پی کی حکمت عملی کونقصان پہنچائے گا۔اُدھر پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے جنوبی کشمیرکی سیاسی وادبی شخصیت ظفر اقبال منہاس کے اپنی پارٹی سے مستعفی ہوکر کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔معلوم ہواکہ اپنی پارٹی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے اپنے بیٹے کے ساتھ منگل کو اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور امکان ہے کہ وہ کل کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔ظفر اقبال منہاس نے تصدیق کی کہ انہوں نے اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور مزید لائحہ عمل ان کے کارکنوں کی رائے کے بعد طے کیا جائے گا۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر منہاس بدھ کو کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوں گے۔ظفراقبال منہاس پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے علیحدگی کے بعد اپنی پارٹی کے بانی اراکین میں سے ایک تھے۔ان کے بیٹے عرفان منہاس اس وقت ڈی ڈی سی کونسل شوپیاں کے وائس چیئرپرسن ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

راہول گاندھی اور ملکاارجن کھرگے کا 2روزہ دورہ جموں وکشمیر

Next Post

پونچھ میں آوارہ کُتوں کی یلغار

Related Posts

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

محبوب مفتی، 3 سابق ایم ایل اے کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا حکم

ایرانی عوام،فوج اور قیادت کو سلام پیش کرتی ہوں :محبوبہ مفتی

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

Next Post

پونچھ میں آوارہ کُتوں کی یلغار

پی ڈی پی سے ناراض لیڈران نے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ تیز کیا

خطہ چناب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس

وادی کشمیر میں یکے بعد دو شدید زلزلے کے جھٹکے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail