سید اعجاز
ترال)نودل)سالانہ امر ناتھ یاترا کے اختتام کے3روز بعد جنوبی کشمیر کے نودل ترال میں "نودل ژورم "کے نام سے یہاں ہر سال کی جمعہ کے روز یہاںایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میںوادی اور بیرون ریاستوں میں مقیم کشمیری پنڈتوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جن میں مرد خواتین بزرگ اور بچے بھی شامل تھے۔نودل کے مقام پر گزشتہ روزرات ہی یہاں عقدت مندوں کی ایک بڑی تعداد پہنچی تھی اور جمعہ کے روز صبح سویرے سے مذہبی تقریبات منعقد ہوئے جن میں کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے اور جموں کشمیر کی ترقی امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے۔اس دوران یہاں کشمیر موسیقی کا بھی اہتمام ہوا جس کو یہاں سننے کے لئے تمام پنڈت مسلمان اور سکھ فرقے کے لوگ موجود تھے۔ اس موقعے پر ٹملپز اور شرائن پر بندک کمیٹی کے صدر اور نودل ترال شرائن کے ممبرڈاکٹر رمیش بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ امر ناتھ یاترا کے مکمل اختتام کے موقعے پر یہاں یہ تقریب ہر سال منعقد ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ امر ناتھ یاترا پر جانے والے یاترا کے بعد کشمیری پنڈت یاتری اپنی چھڑی اور جوتا(پلہوڑ) کو یہاںنو چشموں سے نکلنے والے چشمے کے پانی سے میں ڈالنا ہے ۔انہوں نے بتایا اس جگہ کی اہمیت اور ذکر یہاں کے تاریخی کتابوں میں درج ہے ۔انہوں بتایا اس تہوار کو منعقد کرنے میں مقامی مسلمانوں نے ہر طرح کی مدد کی ہے جس کے لئے تمام پنڈت برداری ان کا مشکور ہے ۔تقریب کے موقعے پر کشمیری مسلمانوں،سکھ فرقے کے لوگوں بشمول مختلف سیاسی لیڈران نے پنڈت بھائیوں کا والہانہ استقبال کیا۔ نا مسائد حالات کے دوران یہ تقریب رسمی طور منائی جاتی تھی تاہم گزشتہ چند سا ل سے اس تقریب کو شاندار انداز میں منایا جاتا ہے۔جبکہ موجودہ سرکار نے یہاں پر کچھ تعمیرات کو بھی کھڑا کیا ہے تاکہ یہاں آئے لوگوں کو کسی پریشانی کا، سامنا نہ کر نا پڑے۔