پلوامہ 25 اگست 2024 ئ ضلع پلوامہ جموں اور کشمیر کے انتخابی منظر نامے کا ایک اہم خطہ آنے والے اسمبلی انتخابات 2024 کیلئے تیار ہے جو پہلے مرحلے کے دوران منعقد ہوں گے ۔ ضلع میں کُل 407637 ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے جن میں 202475 مرد ، 205141 خواتین اور 21 ٹرانس جینڈر ووٹر شامل ہیں ۔ اس کے چار اسمبلی حلقوں یعنی پامپور ، ترال ، پلوامہ اور راج پورہ شامل ہیں ۔ ہموار اور موثر ووٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا ( ای سی آئی ) کے ذریعے ضلع بھر میں 481 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ، جو ہر رجسٹرڈ ووٹر کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ اسمبلی حلقہ( اے سی) 32 پامپور کے پاس ایک متوازن ووٹر بیس ہے ، جس میں کُل 100383 رجسٹرڈ ووٹر ہیں ، جن میں 49697 مرد ، 50680 خواتین اور 6 ٹرانس جینڈر افراد شامل ہیں ۔ ان ووٹرز کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے اس حلقے کے اندر 120 پولنگ اسٹیشن مختص کئے گئے ہیں جو ضلع کے انتخابی فریم ورک میں اس کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں ۔ اے سی 33 ترال میں 98156 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 48801 مرد ، 49348 خواتین اور 7 ٹرانس جینڈر ہیں ۔ یہ حلقہ 116 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا انتخابی عمل انجام دینے کیلئے تیار ہے ، جس سے ووٹر کی جامع کوریج کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اے سی 34 پلوامہ میں کُل 99555 ووٹرز ہیں جن میں 49423 مرد ، 50130 خواتین اور 2 ٹرانس جینڈر ہیں ۔ اس حلقے کیلئے انتخابی عمل کو موثر طریقے سے چلانے کیلئے 112 پولنگ سٹیشنز مختص کئے گئے ہیں ۔ اے سی 35 راجپورہ میں 109543 ووٹرز ہیں ، جن میں 54554 مرد ، 54983 خواتین اور 6 ٹرانس جینڈر افراد شامل ہیں ۔ اس علاقے میں ووٹنگ کے عمل کو ہموار کرنے کیلئے کُل 133 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ۔ ضلع پلوامہ ووٹنگ کے عمل کو درستگی اور رسائی کے ساتھ منظم کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ جس کیلئے وقف 24/7 کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جو ووٹر ہیلپ لائینز سے لیس ہیں اور فلائینگ اسکواڈ ٹیموں اور سٹیٹک سرویلنس ٹیموں کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے ۔