جموں/28اگست2024ئ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی طرف سے جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات ۔2024 کے اِنعقاد کے لئے جاری کردہ اِنتخابی شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں پولنگ ہونے والی 24 اسمبلی حلقوں کے لئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کو سات اضلاع کے متعلقہ ریٹرننگ اَفسروں کے دفتر میں کی گئی۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق 279 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران 244 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست پائے گئے جبکہ 35 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے گئے۔چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے ایک بیان میں آج منعقد ہونے والی جانچ کے عمل کی تفصیل بتائی گئی ہے۔ضلع اننت ناگ میں 67، ضلع پلوامہ میں 46، ڈوڈہ ضلع میں 34، کشتواڑ ضلع میں 29، ضلع کولگام میں 26، شوپیاں ضلع میں 21 اور رام بن ضلع میں 21 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست پائے گئے ہیں۔کشتواڑ ضلع میں 48۔اندروال اسمبلی حلقہ میں 12 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست پائے گئے۔ 49۔کشتواڑ اسمبلی حلقہ انتخابات میں 10 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست پائے گئے ہیں جبکہ 50۔پڈر۔ناگسینی اسمبلی حلقہ میں 7 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کئے گئے ہیں۔ڈوڈہ ضلع میں 51 ۔بھدرواہ اسمبلی حلقہ میں 14 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کئے گئے۔ 52-ڈوڈہ اسمبلی حلقہ میں 11 اُمیدواراور 53۔ڈوڈہ ویسٹ اسمبلی حلقہ میں 9 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست پائے گئے۔ اِسی طرح ضلع رام بن میں 55۔ بانہال اسمبلی حلقہ میں 9اُمید واروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے جبکہ 54۔رام بن اسمبلی حلقہ میں 12 کاغذاتِ نامزدگی منظور کئے گئے۔اِسی طرح ضلع پلوامہ میں 32 ۔پانپور اسمبلی حلقہ 14 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے جبکہ 33۔ترال اسمبلی حلقہ میں 10 اُمیدواروں، 34۔پلوامہ اسمبلی حلقہ میں 12 اُمیدواروں اور 35۔راجپورہ اسمبلی حلقہ میں 10 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست پائے گئے۔ضلع شوپیاں میں 36 ۔زینہ پورہ اسمبلی حلقہ میں کُل 10 کاغذاتِ نامزدگی درست پائے گئے اور انہیں منظور کیا گیاجبکہ 37 ۔شوپیاں اسمبلی حلقہ میں 11 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کئے گئے ہیں۔اِسی طرح ضلع کولگام میں 38 ۔ڈی ایچ پورہ اسمبلی حلقہ میں 6 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کئے گئے جبکہ39 ۔کولگام اسمبلی حلقہ میں 10 اُمیدواروں اور 40۔دیوسر اسمبلی حلقہ میں 10 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست پائے گئے۔ اننت ناگ ضلع میں 41۔ڈورو اسمبلی حلقہ میں 12 کاغذات نامزدگی درست پائے گئے جبکہ 42-کوکرناگ (ایس ٹی) اے سی میں 10 امیدواروں،43 ۔اننت ناگ ویسٹ اسمبلی حلقہ میں 10 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست پائے گئے۔ 44۔اننت ناگ اے سی میں 13 اُمیدواروں،۔ 45 ۔سری گفوارہ۔بجبہاڑہ اسمبلی حلقہ میں 3 اُمیدواروں، 46۔شانگس۔اننت ناگ ایسٹ اسمبلی حلقہ میں 13 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست پائے گئےجبکہ 47۔پہلگام اسمبلی حلقہ میں 6 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں۔الیکشن نوٹیفکیشن کے مطابق اُمیدوار 30 اگست 2024 ء(جمعہ) سہ پہر 3 بجے تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفتر میں اَپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 18 ستمبر 2024 ءکو ہونے والے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 5.66 لاکھ نوجوانوں سمیت 23.27 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے اِنتخابی حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں سے 11.76 لاکھ مرد اور 11.51 لاکھ خواتین اور 60 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔