جموں/29اگست2024ئجموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں عملانے والی ایجنسیوں نے اِنتخابی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے اور آئندہ جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 میں تمام اُمیدواروں کو مساوی میدان فراہم کرنے کے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) کے مشن کو پورا کرنے کے لئے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی عمل آوری کے پہلے 12 دِنوں میں 5.71 کروڑ روپے کی نقد رقم اور منشیات اور شراب سمیت دیگر مواد ضبط کیا گیا۔ضبط کی گئی نقد رقم اور دیگر مفت چیزیں جموں و کشمیر اَسمبلی اِنتخابات کے دوران رائے دہندگان کو متاثر کرنے کے لئے تھیں جو 18 ستمبر 2024 ءسے جموں وکشمیر یوٹی میں 3 مرحلوں میں شروع ہونے والے ہیں جس میں 88 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اَپنے اِنتخابی حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے کے اہل ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسرجموںوکشمیر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے ذریعے جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے عام اِنتخابات کے اعلان کی تاریخ سے لے کر جموں و کشمیر یوٹی میں مختلف عملانے والی ایجنسیوں نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی عمل آوری کے پہلے 12 دنوں میں 5.71 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ، نقدی اور شراب ضبط کی گئی ہے۔محکمہ پولیس کی جانب سے 5.02 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی،سی ٹی 52 لاکھ روپے اور این سی بی کی 11 لاکھ روپے مالیت کی ضبطی شامل ہے۔الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے جموںوکشمیر یوٹی میں آزادانہ اور منصفانہ اسمبلی اِنتخابات کو یقینی بنانے کے لئے اَنفورسمنٹ ایجنسیوں کی کوششوں کی ستائش کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اِنتخابات سے متعلق مختلف سرگرمیوں کی نگرانی اورماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی تعمیل کو روکنے کے لئے جموں اور سری نگر میں سی اِی او آفس میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ اِسی طرح کے منی کنٹرول روم ہر ڈی اِی او آفس میں بھی قائم کئے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ یہاں تمام الیکٹرانک میڈیا چینلوں، سوشل میڈیا پلیٹ فارموںکی نگرانی کی جاتی ہے، کسی بھی خلاف ورزی کا پتہ چلنے پر متعلقہ آر او اور اے آر او نوٹس جاری کرتے ہیں۔کنٹرول روم میںماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزیوں کو تلاش کرنے کے علاوہ تمام صد فیصد پولنگ سٹیشنوں کی لائیو فیڈ اور اِنتخابی پارٹیوں کے لئے اِستعمال ہونے والی تمام گاڑیوں کی جی پی ایس گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کرنا ہے۔