منگل, دسمبر ۳۰, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر شوپیاں نے ایف ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کے مجسٹریٹوں سے ملاقات کی

ایم سی سی اور رہنماخطوط پر سختی سے عمل درآمد پر زور

by Srinagar Mail
29/08/2024
A A
ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر شوپیاں نے ایف ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کے مجسٹریٹوں سے ملاقات کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

شوپیان/29اگست2024ئڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر ( ڈِی اِی او)شوپیاں فضل الحسیب نے ضلع میں اسمبلی اِنتخابات کے پرامن اِنعقاد کےلئے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ ( ایم سی سی ) اور دیگر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلئے آج منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں فلائنگ سکارڈ اور سٹیٹک سرویلنس ٹیموں (ایف ایس ٹی اور ایس ایس ٹی) کے مجسٹریٹوں کی میٹنگ طلب کی۔
اِس موقعہ پر ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ انتہائی احتیاط اور سنجیدگی سے انتخابی فرائض سرانجام دیں اور ضلع میں آزادانہ، منصفانہ اور آسان اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے زمینی سطح پر فعال رہیں۔
ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے افسران کو آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ایس او پیز کے تحت ان کے اہم کردار اور ذمہ داری سے آگاہ کیا اور اسے اَپنے علاقو ں میں سختی سے عملانے پر زور دیا۔اُنہوں نے اُن سے کہا کہ وہ اپنے مجسٹریٹ اِختیارات کا اِستعمال کرتے ہوئے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ( ایم سی سی ) کو سختی سے عملائیں۔
اُنہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت وی کہ وہ اِنتخابی مہم کی نگرانی،اِنتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی فوری اطلاع دینے، سی ۔ویجل پر شکایات کا سراغ لگانے، چیک پوائنٹس پر سخت نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ نقد رقم اور غیر قانونی لین دین کو روکا جاسکے۔
اِس موقعہ پر ایم سی سی کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین فاض،ڈِپٹی ڈی اِی او جہانگیر احمد اور ایف ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کے دیگر متعلقہ مجسٹریٹس موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کولگام نے اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کولگام نے اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کولگام نے اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

وادی کشمیر میں تیسرے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری

راہل گاندھی آرٹیکل 370 پر اپنا موقف بتائیں”: جی کشن ریڈی

جموں و کشمیر کے لوگوں کے پاس انتخابات میں2 راستے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail