نئی دہلی،سری نگر:۹۲، اگست: : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں25 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کےلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ دوسرے مرحلے میں26 سیٹوں پر 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ18ستمبر کوانتخابات کے پہلے مرحلے میں کل24اسمبلی حلقوںمیں ووٹنگ ہوگی ،جسکے لئے کل 279میں سے244اُمیدواروں کے کا غذات نامزدگی درست پائے گئے لیکن35پرچہ نامزدگیو ں کو مختلف وجوہات یا کمیوں کی بناءپر نامنظور یا مسترد کردیاگیا ۔تیسرے مرحلے میں یکم اکتوبر کو40نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ،جسکے لئے الیکشن کمیشن آنے والے دنوں میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔جے کے این ایس کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں25 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کےلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں26 سیٹوں پر 25 ستمبرکیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر جبکہ جانچ پڑتال 6ستمبر کو کی جائے گی، امیدواروں کے نام واپس لینے کی آخری تاریخ 9 ستمبر ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ پہلے مرحلے کی طرح ہی دوسرے مرحلے میں بھی ووٹرز صبح 7بجے سے شام6بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس حکم نامے پر 29 اگست کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سکریٹری بی سی پاترا نے دستخط کیے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں جن سیٹوں پر پولنگ ہوگی ان میں کنگن (ایس ٹی)، گاندربل، حضرت بل سری نگر، خانیارسری نگر، حبہ کدل سری نگر، لال چوک سری نگر، چھانہ پورہ سری نگر، زڈی بل سری نگر، عیدگاہ سری نگر، سنٹرل شالٹینگ سری نگر، بڈگام، بیروہ، خان صاحب، چرار شریف، چاڈورہ، گلاب گڑھ (ایس ٹی)، ریاسی، شری ماتا ویشنو دیوی، کالاکوٹ-سندربنی، نوشہرہ، راجوری (ایس ٹی)، بدھل (ایس ٹی)، تھنہ منڈی (ایس ٹی)، سرنکوٹ (ایس ٹی)، پونچھ حویلی اور مینڈھر (ایس ٹی) شامل ہیں۔ادھر جموں وکشمیر حکومت کی جانب سے انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے علیحدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کی گئی ۔چیف سیکرٹری اتل ڈلو کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے ابتداءمیں ایس اﺅ435کے حوالے سے کہاگیاہے ”جبکہ9 اگست، 2019 کو، جموں و کشمیرتنظیم نو کا ایکٹ، 2019 نافذ کیا گیا تھا جس کے ذریعے اس وقت کی ریاست جموں و کشمیر کو 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا یعنی جموں و کشمیر کا مرکزی علاقہ اورمرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ،اور جب کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ، 2019 کی دفعہ 14(2) یہ فراہم کرتی ہے کہ یونین ٹریٹری جموں و کشمیر کے لیے ایک قانون ساز اسمبلی ہوگی“