سرینگر// عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میںحلقہ انتخاب ترال میں پارٹی کے امیدوار کے حق میں ایک انتخابی ریلی اونتی پورہ سے ترال کے دور افتداہ علاقے ستورہ نکالی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے جبکہ انجینئر رشید کے بیٹے ابرار رشید نے یہاں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا ہے۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے اتوار کے روز اونتی پورہ سے ترال سب سے دور افتادہ گاﺅں ستورہ تک ایک روڑ شو کیا ہے جس میں دو سو کے قریب گاڑیاں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس روڑ شو میں موجود تھی ۔اس ریلی کی قیادت انجینئر رشید کے فرزند ابرار رشید اور حلقہ انتخاب ترال کے پارٹی امیدوار ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کر رہے تھے۔ اونتی پورہ سے ستورہ اور بعد میں ترال تک لوگوں نے جگہ جگہ ان کا استقبال کیا اور انہیں مالاپہنائے ۔چند ایک مقامات پر ان کے آنے کے ساتھ ہی جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔انہوں نے متعدد مقامات پر عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کیا ۔ ریلی اونتی پورہ سے میڈورہ،بٹہ گنڈ پستونہ اور باقی علاقوں سے ہوتے ہوئے پستونہ پہنچی ۔جبکہ واپسی پر واگڈ ،لرگام اور دیگر کچھ مقامات پر لوگ انہیں انتظار کر رہے تھے ۔ بس اسٹینڈ ترال میں انہوں نے سب سے بڑے اجتماع کو خطاب کیا اور لوگوں کو آنے والے انتخابات میں پارٹی امیدوار ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ جبکہ بعد ڈاڈسرہ سے ہوتے ہوئے شام پانچ بجے وہ یہاں سے واپس نکلے۔اس ریلی میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی







