بڈگام/وسطی کشمیر کے ضلع بڈگاکے وتر ہیل علاقے میں جمعہ کو انتخابی ڈیوٹی کے لیے فورسز کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس کے حادثے کا شکار ہونے سے کم از کم 4 بی ایس ایف اہلکار جاں بحق ، جب کہ نو دیگر زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کپ عہدیداروں نے بتایا کہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے انتخابی ڈیوٹی کے لئے بی ایس ایف کے جوانوں کو لے کر بس وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں وترہال کے بریل کے قریب ایک کھائی میں گر گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک درجن کے قریب جوان زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم، چار فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جب کہ دیگر کا علاج کیا جا رہا ہے۔تمام زخمی افراد کو فوری طور مقامی لوگوںاور سیکورٹی کے باقی ایجنسیوں نے ہسپتال منتقل کر کے بچاو کارروائیوں میں حصہ لیا۔