ووٹنگ اور جمہوریت کی اہمیت کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد ہونے والی اس تقریب کا اِنعقاد پرنوڈل پرنسپل کشمیر ڈویژن کالجز اور لال چوک حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر نے کیا تھا۔اِس موقعہ پرالیکشن اوبزرور چندریش کمار مہمان خصوصی تھے جبکہ پولیس اوبزرور آر سوہاس مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے ۔اِس موقعہ پرنوڈل آفیسر سویپ (ایس وِی اِی اِی پی) اختر حسین قاضی،میڈیا نوڈل آفیسر برائے سی اِی او آفس جموںوکشمیر سپنا کوتوال، لال چوک حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر عامر چودھری، نوڈل آفیسرسویپ اسمبلی حلقہ لال چوک پروفیسر لطیف احمد شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔مشاعرہ کی نظامت کے فرائض ارشدصالح نے اَنجام دی جس میں شہر بھر کے دس کالجوں کے طلبا¿ اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ دس ممتاز شعرا¿ نے ووٹنگ اور جمہوریت کے موضوعات پر شاعری کی اور سامعین کو اَپنے گہرے تاثرات سے متاثر کیا۔الیکشن اوبزرور نے اَپنے خطاب میں جمہوریت میں ووٹنگ کے اہم رول پر زور دیا اور اِس کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے چند اشعار کابھی اِشتراک کیا۔پولیس اوبزرور آر سوہاس نے بھی اَپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ہر ووٹ کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔