سری نگر/21ستمبر2024ئ جموں و کشمیر یوٹی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی روکتھام کے لئے جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی (جے کے اے سی ایس) کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، سنڈروم اور جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن (ایس ٹی آئی) کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے آج کشمیر یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے پانچ کلومیٹر کی دوڑ کا اِنعقاد کیا گیا۔یہ سرگرمی عام لوگوں میں ایچ آئی وی اور ایس ٹی آئی کے بارے میں علم بڑھانے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے 12 اگست 2024 ءکو ملک بھر میں شروع کی گئی دو ماہ طویل تیز رفتار آئی ای سی مہم کا حصہ ہے۔اس سرگرمی کا آغاز ”ریڈ رَن“ کے نام سے 5 کلومیٹر دوڑ کے مقابلے کو ہری جھنڈی دکھانے سے ہوا جو نشاط فورشور روڈ سے گاندھی بھون کشمیر یونیورسٹی تک شروع ہوا اور اس کا اِفتتاح وائس چانسلرکشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان نے جے کے اے سی ایس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرو¿ف بٹ، نوڈل پرنسپل پروفیسر سیما ناز کی موجودگی میں کیا۔ اِس موقعہ پر رجسٹرارکشمیر ڈویژن کالجز پروفیسر نصیر اقبال، کشمیر یونیورسٹی کے ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر شمیم احمد شاہ، کشمیر یونیورسٹی کے چیف پراکٹر ڈاکٹر امتیاز احمد خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی وسی سی ایس ٹی ڈویژن، جے کے اے سی ایس کے علاوہ دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔