جموں/26ستمبر2024ئضلع جموں کے 11 اَسمبلی حلقوں میں عام اِنتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے دوران یکم اکتوبر کو 12 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں گے۔اِس ضلع میں 11 اَسمبلی حلقے ہیں جن میں بشناہ (ایس سی)،سچیت گڈھ (ایس سی)، آر ایس پورہ۔جموں ساوتھ، باہو،جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ، جموں نارتھ، مڑھ (ایس سی)، اکھنور (ایس سی)،چھمب میں کُل12,00,977 رائے دہندگان ہیں جن میں 6,19,066 مرد، 5,81,887 خواتین اور 24 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں رائے دہندگان کی آسانی اور بغیر پریشانی سہولیت کے لئے 1,494 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 609 شہری اور 885 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان کی شرکت کو فروغ دینے اور رائے دہندگان کی سہولیت کے لئے جسمانی طور خاص اَفراد (پی ڈبلیو ڈی) کے لئے مخصوص پولنگ سٹیشن ، خواتین کے لئے پنک پولنگ سٹیشن، نوجوانوں کے ذریعے چلائے جانے والے پولنگ سٹیشن، گرین پولنگ سٹیشن اور منفرد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ضلع کے تمام گیارہ اسمبلی حلقوں میں سے 74۔آر ایس پورہ۔جموںساوتھ اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 1,30,107 رجسٹرڈ رائے دہندگان رجسٹرد ہیں جن میں 67,322 مرد، 782 62,خواتین اور 3 خواجہ سرا ر ووٹرز شامل ہیں۔ اِس حلقے میں 149 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیںجن میں 98 شہری اور 51 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں تاکہ تمام رجسٹرڈ رائے دہندگان بغیر کسی رُکاوٹ کے اپنی رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔اس کے بعد 75 ۔باہواَسمبلی حلقہ کے رائے دہندگان کی تعداد 1,21,131 ہے جن میں سے 61,963 مرد، 59,159 خواتین اور 9 خواجہ سرا ووٹرز ہیں۔ اِس حلقے میںرائے دہندگان کی سہولیت کے لئے 139 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیںجن میں 131 شہری اور 8 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔اِنتخابی حلقہ 72۔بشناہ ( ایس سی)1,19,988رجسٹرڈ رائے دہندگان کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جن میں 63,385 مرد ،56,602خواتین اور ایک خواجہ سرا ووٹرز شامل ہیں۔ حلقے بھر میں اِنتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے139 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 18 شہری اور 121 دیہی پولنگ سٹیشن ہیں۔
اِسی طرح 73 ۔سچیت گڈھ اسمبلی حلقہ میں 1,13,449 رائے دہندگان ہیں جن میں سے 59,727 مرد، 53,720 خواتین اور 2 خواجہ سرا ووٹرز ہیں۔ حلقے میں مجموعی طور پر 128 دیہی پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں تاکہ پولنگ کا عمل آسان اور بغیر کسی رُکاوٹ جاری رہے ۔