سری نگر/08 اکتوبر2024ئ چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس تاشی ربستن کی سفارش پرحکومت نے جسٹس اتل سری دھرن کو جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کا ایگزیکٹیوچیئرمین اور جسٹس سنجیو کمار کولداخ لیگل سروسز اتھارٹی کا ایگزیکٹیو چیئرمین مقرر کیا ہے۔ اِس سلسلے میں حکومت جموںوکشمیریوٹی اور لداخ یوٹی کی اِنتظامیہ نے نوٹیفکیشنز جاری کئے ہیں۔ جسٹس اتل سری دھرن کو 7 اپریل 2016 ءکو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا اور 10 مئی 2023 ءکو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تبادلہ کیا گیا تھا۔ فی الحال وہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے پہلے پوئسن جج ہیں اور اس سے قبل لداخ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیوچیئرمین تھے۔جسٹس سنجیو کمار کو 6 جون2017 کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا اور وہ اس سے پہلے ایک مختصر مدت کے لئے لداخ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ممبر سیکرٹری جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی امیت کمار گپتا نے جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے اَفسران اور ملازمین کے ساتھ جسٹس اَتل سری دھرن کوجموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔اِس کے جواب میں جسٹس سری دھرن نے جموںوکشمیر یوٹی میں قانونی خدمات کے اِداروں کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے عوام میں شعور اُجاگر کرنے کے مقصد سے سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔