ا
سری نگر:۸ ،اکتوبر: : جموں وکشمیرمیں 10سال بعد ہوئے اسمبلی انتخابات میں غیرمتوقع اورحیران کن نتائج سامنے آئے ،کیونکہ ایک درج سے زیادہ نامی گرامی لیڈران نیز سابق وزراءاور ارکان اسمبلی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔نیشنل کانفرنس ،کانگریس اتحادنے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 90رُکنی اسمبلی میں بالترتیب42اور6نشستیں حاصل کرکے واضح اکثریت حاصل کی ،اور نئی حکومت بنانے کی راہ ہموار کردی۔بی جے پی نے 29حلقوںمیں کامیابی پائی لیکن یہ پارٹی کشمیر سے کھاتا نہیں کھول پائی ۔پی ڈی پی نے جموں وکشمیرکے20میں سے18اضلاع میں کوئی سیٹ حاصل نہیں کی ،اوراس پارٹی کو صرف پلوامہ اور کپوارہ اضلاع سے تین حلقوںمیں کامیابی نصیب ہوئی ۔سابق وزیر الطاف بخاری کی اپنی پارٹی کو سوکڈا صاف ہو گیا کیونکہ ا س پارٹی نے ایک سیٹ بھی حاصل نہیں ،اور حتیٰ کہ پارٹی صدر الطاف بخاری سری نگرکی چھانہ پورہ نشست سے ہار گئے ۔سابق وزیر سجادغنی لون کی پیپلز کانفرنس کو ایک سیٹ اورممبر پارلیمنٹ انجینئررشید کی عوامی اتحاد پارٹی کو بھی ایک ہی سیٹ ملی جبکہ کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کاکوئی اُمیدوار کامیاب نہیں ہوپایا ،تاہم 7آزاد اُمیدواروںنے جیت حاصل کرلی ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیرکے اسمبلی انتخابات کی90نشستوںکیلئے18ستمبر،25ستمبر اوریکم اکتوبر کو تین مراحل میں ڈالے گئے ووٹوںکی گنتی 20اضلاع میں قائم گنتی مراکزمیں منگل کی صبح 8بجے کڑے حفاظتی انتظامات کے بیچ شروع ہوئی ۔ابتدائی رُجحانات سے ہی نیشنل کانفرنس ،کانگریس اتحاد کو برتری حاصل ہوتی دکھائی دی ،تاہم یہی اُمیدکی جارہی تھی کہ جموں خطے کی43میں سے زیادہ نشستوں سے بی جے پی کامیابی حاصل کرے گی اور کشمیرمیں بھی اسکے حمایتی اُمیدواراچھی تعدادمیں جیت درج کریں گے ۔لیکن ایک کے بعد ایک راﺅنڈ کی ووٹ شماری کے بعد یہ واضح ہوتاگیاکہ بی جے پی کیلئے جموں وکشمیرمیں پہلی مرتبہ ازخود حکومت بنانے کا خواب محض ایک خواب ہی رہ جائے گاکیونکہ نیشنل کانفرنس کو حیران کن طور پر جنوبی کشمیر اور خطے پیرپنچال میں کامیابی ملتی گئی ۔شام 6بجے تک سبھی90حلقوں کی ووٹ شماری مکمل ہوگئی ،اور 42نشستوں کیساتھ نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی کے طور پر اُبھر کر سامنے آئی جبکہ29سیٹوں کیساتھ بھاجپا دوسرے نمبر پر رہی ۔کانگریس نے 6،پی ڈی پی نے3اور آزاد اُمیدواروںنے 7سیٹوں پر جیت درج کی جبکہ سی پی آئی ایم ،پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی کو ایک ایک نشست پر جیت حاصل ہوئی ۔دستیاب تفصیلات کے مطابق سری نگرکے8اسمبلی حلقوں کے نتائج کچھ یوں رہے ۔لال چوک ( احسان پردیسی NC)،حضرت بل (سلمان علی ساگرNC)،خانیار ( علی محمد ساگرNC)، حبہ کدل ( شمیمہ فردوسNC)،چھانہ پورہ ( مشتاق گوروNC)،زڈی بل ( تنویر صادقNC)، عیدگاہ ( مبارک گلNC) اور سینٹرل شالٹینگ ( طارق حمید قرہINC)۔بڈگام ضلع کے5حلقوں کی صورتحال کچھ یوں رہی ۔بڈگام (عمر عبداللہNC)، بیروہ [( ڈاکٹر شفیع وانیNC)،خان صاحب( سیف الدین بٹNC)، چرارِ شریف( عبدالرحیم راتھرNC)، چاڈورہ( علی محمد ڈارNC)۔ضلع گاندربل کی دونشستوں کااحوال کچھ یوں رہا ۔ گاندربل( عمر عبداللہNC)اورکنگن( میاں مہر علیNC)۔بارہمولہ ضلع کے 7حلقے :بارہمولہ( جاوید حسن بیگNC)،سوپور( ارشاد رسول کارNC)، رفیع آباد( جاوید ڈارNC)،اوڑی (ڈاکٹر سجاد شفیعNC)،گلمرگ( فاروق شاہNC)، واگورہ کریری( عرفان حفیظ لونINC)،پٹن( جاوید ریاض بیدارNC)۔اسی طرح سے بانڈی پورہ( نظام الدین بٹINC)،سونہ واری( ہلال اکبر لونNC)، گری( نذیر گریزیNC)۔کپواڑہ( پی فیاض میرPDP)،ترہگام (سیف اللہ میرNC)، کرناہ( جاویدمرچالNC)، لولاب( قیصر جمشید لونNC)، ہندواڑہ( سجاد لونPC)اور لنگیٹ( خورشید احمد شیخAIP)۔ اننت ناگ(کانگریس)،اننت ناگ ویسٹ،کوکرناگ، سری گفوارہ-بجبہارا،شانگس اورپہلگام حلقوںمیں نیشنل کانفرنس کے اُمیدوارجیت گئے ،تاہم ڈورومیں کانگریس کے غلام احمد میرنے جیت درج کی۔ کولگام( یوسف تاریگامی CPIM)، ڈی ایچ پورہ اور دیوسرسے این سی اُمیدوارکامیاب قرار پائے۔ پلوامہ (عبدالوحیدپرہPDP)، پامپور( حسنین مسعودیNC)، ترال( رفیق نائیکPDP)اورراجپورہ(غلام محی الدین میرNC)۔ شوپیاں کی دونوں سیٹیں این سی نے جیت لیں ۔جموں ضلع کی سبھی8سیٹیں بی جے پی کوملیں ،سانبہ کی 3نشستوں پر بھی بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی جبکہ کشتواڑکے 2 حلقے اسی پارٹی کے کھاتے میں آئے لیکن اندروال سے آزاد اُمیدوار جیت گیا ۔ڈوڈہ کی سیٹ عام آدمی پارٹی نے جیتی تاہم ڈوڈا ویسٹ اوربھدرواہ کی سیٹیں بی جے پی نے حاصل کیں ۔رام بن اوربانہال کی 2سیٹوں پر این سی نے جیت درج کی ۔ ریاسی میںبی جے پی، گلاب گڑھ میں این سی اورویشنو دیوی سے بی جے پی کوکامیابی ملی ۔ضلع ادھم پورکے4حلقوں میں بی جے پی نے کامیابی پائی ۔ضلع کٹھوعہ کی6 نشستوں میں سے5بی جے پی کو ملیں جبکہ ایک سیٹ پرآزاد امیدوار کو کامیابی ملی ۔راجوری میں کانگریس ،کالاکوٹ سندربنی میں بی جے پی ، نوشہرہ میں این سی ، بدھل میں این سی ، تھانہ منڈی میں آزاداُمیدوارکوکامیابی حاصل ہوئی ۔ادھر پونچھ حویلی میں این سی ، سورنکوٹ میں آزاداورمینڈھرمیں این سی اُمیدوار جیت گی