سرینگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا نے سنیچر کے روز راج بھون سے آئی اے ایف ریلی،وائیو ویر وجیتا کار ریلی کوجھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہ ریلی سیاچن سے شروع ہوئی تھی اور توانگ سے ہوتے ہوئے7ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے نئی دلی میں اختتام پزیر ہوگی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اس کے منتظم ترون وجے کے مطابق اس ریلی کا مقصد نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے کی ترغیب دینا ہے۔وجے نے کہا، یہ ریلی 14 اکتوبر کو دہرادون پہنچے گی، اور "اتراکھنڈ وار میموریل، شوریہ استھال میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔اس کے بعد، یہ ریلی آگرہ، لکھنو¿، دربھنگہ، کوچبہار، گوہاٹی سے ہوتی ہوئی 28 اکتوبر کو توانگ پہنچے گی، وجے نے ایک سرکاری بیان میں کہا۔اس موقع پر ایل جی نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ (IAF) نے ہمیشہ جرات کے ساتھ قوم کا دفاع کیا ہے۔ایل جی نے کہا کہ آئی اے ایف کے اہلکار "آسمان کے مالک ہیں اور دشمن کو ختم کرنے کے دلیرانہ اقدامات کے لیے جانے جاتے ہیں۔”ایل جی کے ساتھ سری نگر اے ایف ایئر بیس کے سربراہ ایئر کموڈور پربھات ملک، یو ڈبلیو ایم کے چیئرمین اور ریلی کے منتظم ترون وجے بھی تھے۔اس ریلی میںائیر فورس کے سینئر اہلکاروں کے علاوہ دو خواتین فوجی افسران بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریلی کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو ہندوستاتی فضائی میں شامل ہونے کی ترغیب دینا ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی شرکاءکو نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔