منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سڑکوں کے اہم پروجیکٹوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

ضرورت پر مبنی علاقے کی ترقی ، بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پر زور دیا

by Srinagar Mail
24/10/2024
A A
سڑکوں کے اہم پروجیکٹوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔ نائب وزیر اعلیٰ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر 23 اکتوبر 2024 ئ نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر کمار سنگھ چودھری نے آج افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضرورت پر مبنی علاقے کی ترقی اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی کیلئے زیرو ٹالرنس کویقینی بنائیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ آر اینڈ بی کی جائیزہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ سیکرٹری آر اینڈ بی بھوپندر کمار ، ڈائریکٹر فائنانس ، ڈائریکٹر پلاننگ ، مختلف انجینئرنگ ونگز کے چیف انجینئرز ، ریجنل آفیسر ، این ایچ اے آئی ، سی ای پروجیکٹ بیکن ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این ایچ آئی ڈی سی ایل اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔ مختلف پروجیکٹوں کا سیکٹر وار جائیزہ لیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے ضرورت پر مبنی اور علاقے کی مخصوص ترقی پر زور دیا تا کہ جموں اور کشمیر کے رابطے بڑھانے کیلئے لاگو کی جا رہی اسکیموں کے اصل مقصد کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر لوگوں کو تاثرات کو بھی مدِ نظر رکھا جائے اور حکومت کے اقدامات کو جامع بنایا جائے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کام کے معیار میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکیٹونگ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ کام طے شدہ اصولوں کے مطابق ہو اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں اور کسی بھی قسم کا غیر معیاری مواد استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
مختلف اسکیموں کے وقت کے پابند نفاذ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہو گا کہ یہ مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کام کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے لاگت میں کوئی اضافہ نہ ہو ۔
این ایچ آئی اے ، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور بی آر او کے ذریعے شروع کئے جانے والے آر اینڈ بی سیکٹر کے فلیگ شپ پروگراموں پر عمل درآمد کی رفتار کا جائیزہ لیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے مختلف شعبوں کیلئے مختص فنڈز کے مکمل استعمال کے علاوہ پروجیکٹوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ۔
انہوں نے کہا کہ جموں اور کشمیر کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بہتر سڑک رابطے عام لوگوں کو ان کے بہتر معاشی امکانات ، روز گار اور آسان سفر کیلئے اہم ہیں ۔
جن پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا گیا ان میں سیمی رنگ روڈ جموں، سرینگر ، رام بن ، بانہال ، دہلی ۔ کٹڑہ ایکسپریس وے ، جموں ۔ اکھنور روڈ ، چھاترو ۔ وائیلو ، کھلینی ۔ چھاترو ، اکھنور ۔ پونچھ روڈ ، سرینگر ۔ اوڑی روڈ ، بارہمولہ ، ٹنگڈار روڈ ، قاضی گنڈ بانہال ، قاضی گنڈ ۔ سرینگر ، دومیل ۔ کٹڑہ ۔ ریاسی ۔ پونی روڈ اور دیگر سڑک پروجیکٹ شامل ہیں ۔
نائب وزیر اعلیٰ نے مغل روڈ ، نیشنل ہائی وے جیسے مختلف اہم سڑکوں کی بہتر دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی تا کہ عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک کی روانی کو ہموار رکھا جائے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چاول اور گیس سیلنڈرس کی سپلائی بہت جلددوگنا ہوگی:وزیر ستیش شرما

Next Post

بٹہ گنڈ ترال میں غیر مقامی مزدورمشتبہ طور زخمی، تحقیقات جاری۔

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post

بٹہ گنڈ ترال میں غیر مقامی مزدورمشتبہ طور زخمی، تحقیقات جاری۔

ممبر اسمبلی ترال نائب وزیر اعلیٰ اورپرنسپل سیکرٹری آر اینڈ بی سے ملاقی ہوئے

ممبر اسمبلی ترال نائب وزیر اعلیٰ اورپرنسپل سیکرٹری آر اینڈ بی سے ملاقی ہوئے

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ ’مشن بحالی ریاست ‘اور دیگر اہم معاملات کیلئے نئی دہلی میں سرگرم عمل وزیراعظم مودی کیساتھ اہم ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail