بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

نائب وزیر اعلیٰ نے جھڑی میلے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ، کسانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے پر زور دیا

by Srinagar Mail
02/11/2024
A A
نائب وزیر اعلیٰ نے جھڑی میلے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ، کسانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے پر زور دیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں 2 نومبر 2024 ئ نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر کمار چودھری نے آج یہاں آنے والے جھڑی میلے کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کہا کسانوں کیلئے وقف حمایت کے ساتھ ہم باوا جیتو کی وراثت کا احترام کرتے ہیں جن کی زندگی اور قربانی ہمارے خطے کے ہر کاشتکار کے ساتھ گونجتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 14 نومبر سے 24 نومبر تک چلنے والے اس میلے میں تقریباً 20 لاکھ زائرین کو راغب کرنے کی توقع ہے ، یہ میلہ سرکاری محکموں کیلئے دیہی آبادیوں کو فائدہ پہنچانے والی اسکیموں کو فعال طور پر فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ مسٹر سریندر چودھری نے اس بات پر زور دیا کہ جھڑی میلہ نہ صرف مقامی زراعت کیلئے بلکہ جموں کے ثقافتی ورثے کی نمائش کیلئے بھی اہم ہے ۔ انہوں نے شرکاء، خاص طور پر کسانوں کو زرعی ترقی ، دستیاب بیجوں اور کھادوں کے بارے میں آگاہی دینے کی کوششوں کو بڑھانے کی وکالت کی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیحات دینے کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے خصوصی کیوسک قائم کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب مقامی کاریگروں کو فروغ دینے اور جموں و کشمیر کے باہر سے آنے والوں کیلئے روائتی فنون کو اجاگر کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انسویا جموال نے اپنی بریفنگ میں میلے کیلئے بنائے گئے ثقافتی پُر کشش مقامات کے بارے میں تفصیلات پر روشنی ڈالی جس میں ریسلنگ کا مقابلہ ، باوا جیتو پر ایک تھیٹر پلے اور محکمانہ اسٹال شامل ہیں ۔ ضلع ترقیاتی کونسل کے چئیر مین مسٹر بھارت بھوشن نے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے پر زور دیا اور سفارش کی کہ میلہ شروع ہونے سے پہلے تمام اہم اور لنک سڑکوں کو بلیک ٹاپ کیا جائے ۔ انہوں نے باوا تالاب کی اہمیت پر زور دیا ، اس کی بحالی اور رسائی کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھڑی کی ثقافتی اہمیت کے ساتھ ہمیں سورج کنڈ میلہ جیسی تقریبات میں نظر آنے والی جامع ترقی کا مقصد رکھنا چاہئیے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ عہدیداروں کو ٹینڈر کے عمل میں کسی بھی بے ضابطگی کے خلاف خبر دار کیا اور بدعنوانی کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے اس تقریب میں صفائی ، عوامی تحفظ اور کاشتکاری کے اوزاروں کی مناسب قیمتوں کے تعین کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ غریبوں اور پسماندہ افراد کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ زائرین کے آرام اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ریاسی اور گاندر بل میں سڑک حادثات

Next Post

پرنسپل سیکرٹری ثقافت نے سانبہ قلعہ میں ڈسٹرکٹ لائیبریری کا دورہ کیا

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
پرنسپل سیکرٹری ثقافت نے سانبہ قلعہ میں ڈسٹرکٹ لائیبریری کا دورہ کیا

پرنسپل سیکرٹری ثقافت نے سانبہ قلعہ میں ڈسٹرکٹ لائیبریری کا دورہ کیا

وزیر زراعت نے کولنگام کپواڑہ کا دورہ کیا

بونہ محلہ آری گام میں بجلی ٹرانسفارمر نصب، ممبر اسمبلی ترال نے محکمہ بجلی کے کام کی سراہنا کی

بونہ محلہ آری گام میں بجلی ٹرانسفارمر نصب، ممبر اسمبلی ترال نے محکمہ بجلی کے کام کی سراہنا کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail