فروٹ منڈی نودل کے بڑھاوا اور سہولیات کا معاملہ
سرینگر//کے این ایس//8نومبر سب ضلع ترال میں قائم واحد فروٹ منڈی کے بڑھاوے اور باقی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے اور باقی مسائل کو لیکر جمعہ کوممبر اسمبلی ترال رفیق احمدنائیک کی صدارت میں ایک 6رکنی وفد وزیر زراعت جاوید احمد ڈار سے ملاقے ہوئی ۔فروٹ منڈی نودل ترال کے وفد اور ممبر اسمبلی نے وزیر مطالبات کا ایک لسٹ پیش کیا ہے جس میںمنڈی کی اراضی کی منتقلی ،فروٹ منڈی میں درکار تمام سہولیات کے علاوہ باقی اہم مسائل خاص طور شامل ہے ۔اس دوران وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ منڈی کے بہتری اور علاقے کے کسانوں کے لئے محکمہ اقدامات اٹھائے گا ۔واضح رہے یہ منڈی چند سال قبل شروع ہوئی جس پر یہاں کسانوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا تھا تاہم منڈی کی اراضی منتقل نہ ہو نے کی وجہ سے یہاں تعمیر و ترقی نہ ہوا جس کی وجہ سے منڈی میں کار بار سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ کسانوں اور ڈارئیوروں کو طرح طرح کی پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑا ۔