سرینگر//وادی کشمیر میں پیر کے روز موسم نے کروٹ بدلی ہے جس کے نتیجے میں یہاں متعدد پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔اس دوران اس بارش اور برف باری کے بعد لوگوں میں یہاں موسم میں تبدیلی کے امید بڑنے کے ساتھ ساتھ طویل خشک سالی کے اختتام ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں پیر کی صبح سے ہی سخت بادل چھائے راہے جس دوران بعد دو پہر کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ریکاڑ ہوئی ہے۔اس سلسلے میں کشمیر نیوز سروس تک ملنے والی اطلاعاتا کے مطابق گلمرگ ،زوجیلا پاس گریز،سادھنا ٹاپ،سنتھن ٹاپ،شوپیان کے بالائی علاقوں خاص کر مغل روڑ میں سوموار کی شام دیر گئے تک ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔جبکہ بعد دو پہر وادی کشمیر کے اکثر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو شام دیر گئے تک جاری تھا ۔کشمیر میں مسلسل خشک سالی کے نتیجے میں ندی نالے سوکھ گئے تھے جبکہ قدرتی چشموں سے پانی کے سطح میں انتہائی درجے کی کمی واوقع ہوئی تھی جس کے نتیجے میں کچھ مقامات پر پانی کے حوالے سے ہاہا کار مچ گیا تھا ۔ادھر بارشوںاور پہاڑوں پر برف باری سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں ۔لوگوں کا ماننا ہے جہاں شدید خشک سالی کے نتیجے میں ندی نالے سوکھ گئے تھے وہی دوسری جانب کسانوں نے اپنے باغات اور باقی دیگر اراضی میں مختلف بچوں کو نہیں بویا تھا اور کسان بارشوں کا انتظار کر رہے تھے ۔ آج کی بارشوں کے نتیجے میں لوگوں نے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اب خشک سالی ختم ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پہلے آج موسم کے کروٹ بدلنے اور پہاڑی علاقوں ں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی تھی ۔









