سری نگر/11 نومبر2024ئکھیلو اِنڈیا سٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس (کے آئی ایس سی اِی) روئنگ واٹر سپورٹس سینٹرنہرو پارک کے ہونہار ایتھلیٹوں نے کیرالہ کے ایلیپی میں منعقدہ آل اِنڈیا اِنٹر ایس اے آئی روئنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی زینب شفیع نے سینئر وومن سنگلز کیٹیگری (ڈبلیو وَن ایکس) میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ سری نگر ضلع سے تعلق رکھنے والی ارتضیٰ علی اور منتظر علی متو نے جونیئر مینز پیئر کیٹیگری (جے ایم ٹو) میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا۔ کے آئی ایس سی ای روئنگ نہرو پارک کے مجموعی طور پر 10 ایتھلیٹوں نے اس باوقار ایونٹ میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کی اور غیر معمولی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔وزیر برائے اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما نے تمام حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو دلی مُبارک باد پیش کی اور ان کی کامیابیوں پر فخر کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر آبی کھیلوں کا قومی مرکز بننے کی طرف بڑھ رہا ہے اور خواہش مند کھلاڑیوں کے لئے کوچنگ ، سامان اور دیگر متعلقہ سہولیات کی صورت میں مسلسل تعاون کی یقین دہانی کی۔
سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے بھی دستے کو مُبارک باد پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے واٹر سپورٹس ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کیا اور عالمی معیار کے ایتھلیٹوں کو پروان چڑھانے کے لئے محکمہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل نے قومی سطح پر جموں و کشمیر کے واٹر سپورٹس ایتھلیٹوں کے بڑھتے ہوئے اثر ات کو تسلیم کرتے ہوئے اس کامیابی کو پورے خطے کے لئے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ اُنہوں نے ایتھلیٹوں کو ان کی کامیابی کے لئے سراہا بالخصوص اعلیٰ اِداروں کے شرکا¿کے مقابل مقابلہ کرنے اور ایس اے آئی نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس ، ایلیپی کے ایتھلیٹوں پر فتح حاصل کرنے کے لئے جو ہندوستان میں آبی کھیلوں کی تربیت کے لئے مشہور ہے۔