جموں/05دسمبر2024ئپروفیسر (ڈاکٹر) محمد فاروق میر نے ایس پی کالج ایم اے روڈ سری نگر کے پرنسپل کی حیثیت سے چارج سنبھالا۔ڈاکٹرمحمد فاروق میر کے ہمراہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین نوا کدل سری نگر کے فیکلٹی اور غیر تدریسی عملہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور ایس پی کالج کے عملے اور طلبا¿ نے ان کا والہانہ اور شاندار اِستقبال کیا۔اُنہوں نے عملے کے نام اَپنے پیغام میں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے اور کالج کے تمام اَقدامات میں شفافیت اور ایمانداری کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے فیکلٹی پر زور دیا کہ وہ کیمپس میں نظم و ضبط کے بہتر نفاذ پر توجہ مرکوز کریں اور طلبا¿کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رہبری و رہنمائی کا مظاہرہ کریں۔