سری نگر/20دسمبر2024ئنائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے آج یہاں ایک آئی ٹی نمائش کا اِفتتاح کیا۔
یہ تقریب جدید ترین آئی ٹی مصنوعات کی نمائش کے لئے ہے۔زائد اَز 40 ٹاپ برانڈز اَپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر رہے ہیں۔ یہ ایونٹ طلبا¿ ، عوام الناس اور جی اِی ایم خریداروں (سرکاری محکموں) کے لئے بھی ہے۔ ہم مقامی تاجروں کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ حکومت کی آئی ٹی کی خریداری مقامی تاجروں کے ذریعے ہو۔
نائب وزیرا علیٰ نے منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اِس قسم کی ایکسپو کا اِنعقاد کمپنیوں کو اِنفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں جدید ترین اِختراعات کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کمپنیوں اور قومی پلیئروںکے مابین تبادلے کا ذریعہ بھی ہے۔