سینئر /جونئیر رہائشیوں کے ہوسٹل ، فائر فائٹنگ سسٹم کا بھی افتتاح کیا
کٹھوعہ 21 جنوری 2025 ئ صحت اور طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے آج سرکاری میڈیکل کالج کٹھوعہ کا دورہ کیا اور بیچلرز آف ہومیوپیتھک میڈیسن اینڈ سرجری ( بی ایچ ایم ایس ) کے طلباءکے پہلے بیچ کی شمولیت کی تقریب کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے کٹھوعہ ڈاکٹر بھارت بھوشن ، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ ، رجسٹرار جے اینڈ کے ہومیوپیتھی بورڈ اور نوڈل آفیسر گورنمنٹ ہومیوپیتھی میڈیکل کالج کٹھوعہ ، مختلف شعبوں کے سربراہان ، طبی ماہرین ، اعلیٰ افسران اور طلباءکی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے بی ایچ ایم ایس کے 63 طلبہ کے پہلے بیچ اور وہاں موجود ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ مقامی آبادی کی خدمت کیلئے قابل طبی فیکلٹی تیار کرنے میں مدد کرے گا اور جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا ۔