جموں/03فروری2025ئ حکومت ہند پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا (ڈبلیو ڈِی سی۔پی ایم کے ایس وائی 2.0) کے واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ جزو کے تحت دیرپا پانی کے اِنتظام کی سمت میں ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے ایک ملک گیر بیداری مہم”واٹر شیڈ یاترا“ شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔مرکزی وزیر برائے زراعت اور دیہی ترقی شیوراج سنگھ چوہان 5 فروری کو قومی سطح پر اس مہم کا آغاز کریں گے اور اسے جموں و کشمیر سمیت پورے ہندوستان میںبذریعہ ورچیول موڈ نشر کیا جائے گا۔ اِس کے ساتھ ہی وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج، اِمداد باہمی اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ جاوید احمد ڈارجموں و کشمیر میں یاترا کا اِفتتاح ہیرا نگرکٹھوعہ سے کریں گے۔ایک جدید ترین”واٹرشیڈ یاترا وین“ جو کہ آگمن ٹیڈ رئیلٹی (اے آر) ٹولز اور ڈیجیٹل مظاہروں سے لیس ہے جو جموں و کشمیر میں 2,400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی ۔یہ مہم پانچ لاکھ سے زائد رہائشیوں کو اِستفساری ورکشاپوں، کمیونٹی سرگرمیوں اور بیداری مہمات کے ذریعے ہدف بنائے گی۔ یہ مہم یکم مارچ 2025 ءتک جاری رہے گی اور جموں میں اِختتام پذیر ہوگی جہاں واٹر شیڈ تحفظ ،مٹی کی زرخیزی میں بہتری اور بارش کے پانی کو جمع کرنے کی جدید ترین طریقے پیش کئے جائیں گے۔