مختار احمد
وزیر اعلی عمر عبد اللہ نے منگل کے روز سونمرگ کا دورہ کیا اور وہاں گذشتہ ہفتے کو بھیانک آگ کی ایک واردات جس میں دوکانوں اور ہوٹلوں سمیت 45 تجارتی مراکز جل کر خاکستر ہوگئے تھے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔وزیر اعلی نے متاثرہ تاجروں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی بحالی کی کوششوں میں انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی، عبد اللہ نے فوری طور پر امداد فراہم کرنے اور تعمیر نو میں آسانی سے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا سرکار ان لوگوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں جنہوں نے راتوں رات اپنی روزگار کاذریعہ کھو دیا ہے اور انتظامیہ ان کی تیزی سے باز آبادکاری کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری امداد میں توسیع کرے گی۔ وزیر اعلی نے ایک اعلی سطحی مٹینگ طلب کی ، جس میں ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی گاندربل ، ایم ایل اے کنگن ، اور دیگر اہم عہدیدار موجود تھے تاکہ آگ سے ہوئے نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے اور امدادی اقدامات کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے توقع کی جارہی ہے کہ انتظامیہ آنے والے دنوں میں معاوضے اور بحالی کے لئے ایک جامع منصوبے کی خاکہ پیش کرے گی۔
واضع رہےہفتے کے روز سونمرگ بازار میں پیش آئی آگ نے مقامی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے عہدیدار فی الحال اس آگ کی وجوہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ متاثرہ تاجروں کو بروقت مدد ملےدریں اثنا بیوپار منڈل سونمرگ کے صدر نے بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی عمر عبداللہ نے انہیں ہر طرح کے امداد و مدد کی یقین دہانی کرائی نیز سونمرگ میں آگ سے بچاو کے لئے انتظامات بھی کرائے جائیں گے۔