جموں 15 مارچ 2025 ئ
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے آج یہاں بزنس ایڈوائیزری کمیٹی ( بی اے سی ) کے اجلاس کی صدارت کی ۔
اس دوران جاری بجٹ سیشن 2025 کیلئے جاری کردہ عارضی کلینڈر پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔
قانون ساز بشمول سنیل کمار شرما ( اپوزیشن کے رہنما ) ، علی محمد ساگر ، مبارک گُل ، محمد یوسف تاریگامی ، غلام احمد ، میر محمد فیاض اور چودھری محمد اکرم نے اس اجلاس میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں ۔
سیکرٹری جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی منوج کمار پنڈت اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر سینئر افسران بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے ۔