گلمرگ 23 فروری 2026 ئ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج دوبارہ تصدیق کی کہ یہ محض حکومت کا ارادہ نہیں بلکہ گلمرگ کو بین الاقوامی سکی منزل بنانے کیلئے مسلسل اور پائیدار کوششوں کا عزم ہے اور اس وژن پر زور دیا کہ یہ خطے میں کھیلوں اور سیاحت سے وابستہ تمام شعبوں کیلئے مواقع پیدا کرے گا اور فائدہ پہنچائے گا ۔ وزیر اعلیٰ 6 ویں ایڈیشن آف کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، جو پہلے ہی خوبصورت سکی ریزورٹ گلمرگ میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے باقاعدہ طور پر افتتاح کی تھی ۔ ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں ، افسران اور مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ” اس 6 ویں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے موقع پر میں تمام کھلاڑیوں ، ٹیم ممبران ، خواتین اور حضرات کو آپ کی خوبصورت پھولوں والی وادی گلمرگ میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔ چند ہفتے پہلے ہم نے یہاں شدید سردی دیکھی تھی ۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ جب گیمز شروع ہوں گی تو ایسی گرمی ہو گی کہ سکئینگ مشکل ہو جائے گی ۔ ہمیں کچھ ایڈجسٹمنٹس کرنی پڑ سکتی ہیں ۔ “
عالمی ونٹر سپورٹنگ ایونٹس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ” پچھلے چند دنوں میں ہم اٹلی کے کورٹینا میں ونٹر اولمپکس دیکھ رہے تھے ۔ میں بھارت کے سکیٹر، ہمارے اپنے عارف خان کو مبارکباد دیتا ہوں ، جنہوں نے قومی پرچم لہراٰیا اور ملک کی نمائندگی کی ۔ مجھے امید ہے کہ اس ایڈیشن آف کھیلو انڈیا ونٹر گیمز سے ایک نیا عارف خان ابھرے گا ۔ “
وزیر اعلیٰ نے بین الاقوامی ونٹر سپورٹنگ ایونٹس میں بھارت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ” یہ افسوس کی بات ہے کہ ہماری وسیع آبادی کے باوجود ہم نے ابھی تک ایشین ونٹر گیمز یا اولمپک ونٹر گیمز میں کوئی میڈل حاصل نہیں کیا ۔ چاہے آپ سکئیر ہوں ، مجھے امید ہے کہ آپ میں سے کوئی اس بیانئیے کو بدل دے گا ۔ “








