سید اعجاز
ترال//گورنمنٹ ہائی سکول رٹھسونہ ترال میں بلوسم کوچر آروما میجک نے امرت چیری ٹیبل ٹرسٹ کے اشتراک سے پیر کے روز ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران سکول میں ایک جدید سمارٹ کلاس روم کا افتتاح کیا۔ تقریب بلوسم کوچر آروما میجک کی بانی ڈاکٹر بلوسم اور امرت چیرٹیبل ٹرسٹ کے چیرمین ڈاکٹر ہربخش سنگھ کی نگرانی میں منعقد ہوا، جس میں کئی شخصیات نے شرکت کی، جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ساجد یحییٰ نقاش، ایس ڈی پی او ترال راجیش کمار سمیت دیگر اہم مقامی افسران شامل تھے۔ تقریب کے دوران مقررین نے تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس قسم کی تقریبات علاقے کے تعلیمی ترقی کے لئے ضروری ہیں۔ منتظمین نے یہ بھی کہا کہ وہ کئی سالوں سے ترال کے دور دراز علاقوں میں ایسی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ طلباءکو جدید ترین سہولتیں فراہم کی جا سکیں اور ان کے تعلیمی ماحول میں بہتری لائی جا سکے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مزکورہ اداروں کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں میں مختلف اوقات کے دوران الگ الگ چیزوں کو فراہم کیا گیا ہے جن کو مقامی لوگوں نے سراہنا کی ہے ۔