سرینگر //جموںو کشمیر میں ٹنل کے آر پار یعنی جمو ںو کشمیر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی بیشتر علاقوں میں تم سی گئی ہے ۔جموں میں محکمہ تعلیم اور انتظامیہ نے عملے اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک دن کے لئے تعلیمی اداروں کو بند رکھا۔اس دوران سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر پتھر گرآنے کے نتیجے میں یہاں شاہراہ پر چل رہے ٹریفک کی نقل و حمل میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔ادھر وادی کشمیر کے تمام تحصیل سطح سے لیکر صوبائی سطح کے لئے انتظامیہ نے ایڈواےزی جاری کی ہے جبکہ پولیس نے ہر پولیس ضلع میں ہیلپ لائن جاری کئے ہیں تاکہ لوگ کسی مشکل وقت میں پولیس کے ساتھ رابط قائم کر سکتے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموںو کشمیر کے اکثر علاقوں میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم پیر کے روز پھر ایک بار ٹنل کے آر پار بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے وادی اور جموں کے متعدد علاقوں میں معمولات کی زندگی کافی حد تک متاثر رہی ۔جموں کے پونچھ ،راجوری سمیت اکثر علاقوں کے ندی نالوں میں شدید بارشوں کے بعد تُغیانی آئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انتظامیہ نے اتوار کی شام کو ہی جموں صوبے میں بچوں اور سکولی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تعلیمی اداروں کو درس و تدریس کے لئے بند رکھا تھا۔موسمی صورتحال کے پیش نظر ہر علاقے میں تمام تعلیمی ادارے بند رہے اس دوران دسویں اور گیاریویں جماعت کا امتحان یہاں ملتوی کر دیا گیا تھا ۔کشمیر وادی میں صبح سویرے سے ہی اکثر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جارری رہا ہے ۔ اس دوران بارش کی شدت اور احتیاطی تبدا بیر کے تحت تحصیلدار،اے ڈی سی،ایم ڈی ایم ،ڈی سیز اور صوبائی سطح پر بھی الگ الگ ایڈوائزریاں جاری کی گئی ہے جن میں لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور سفر نہ کریں ۔دریاووں اور ندی نالوں،سیلاب کے خطرے والے علاقوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت دی گئی۔گرج چمک کے وقت درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے سائے میں نیچے نہ بیٹھنے کی سلاح دی گئی ہے ۔ایڈوائزیز میں عوام سے آفواہ نہ پھیلانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔تیز بارشوں کے دوران گھروں میں رہنے،ایمرجنسی کٹس جس میں ٹارچ،پانی کی بوتل اورادویات کو اپنے ساتھ رکھیں وغیرہ جیسے متعدد ہدایات کو جاری کیا گیا ہے ۔ ادھر جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ہر پولیس ضلع میں الگ الگ پولیس تھانو ں تک کے لئے ہیلپ لائنز کو قائم کیا گیا ہے تاکہ ایمر جنسی کے وقت لوگوں کو رابط کرنے میں آسانی ہوگی ۔ ادھر مسلسل تیز بارشوں کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر پتھر اور تودے گرآئے جس کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل کو معطل کر دیا گیا۔حکام نے بتایاسرینگر۔جموں شاہراہ (این ایچ-44) کو شدید بارشوں اور متعدد مقامات پر پتھر گرآنے کے باعث ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ شاہراہ کے تمام حصوں پر موسلادھار بارش جاری ہے، جس کی وجہ سے سفر کرنا خطرناک ہو گیا ہے۔ حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم بہتر ہونے اور شاہراہ کی صفائی تک سفر سے گریز کریں۔شاہراہ کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ٹریفک پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک پیج پر اپ ڈیٹس چیک کریں۔مسافر درج ذیل ٹریفک کنٹرول یونٹس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیںمحکمہ موسمیات آگے24گھنٹوں کے لئے بارشوں کے امکان کو پہلے ہی ظاہر کیا ہے۔







