بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے 79 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر سری نگر کے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا

by Srinagar Mail
15/08/2025
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے 79 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر سری نگر کے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/15 اگست 2025ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 79ویںیوم آزادی کے موقعہ پر آج سری نگر کے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا اور اسے سلامی پیش کی۔ اِس موقعہ پر اُنہوں نے پوری قوم کو دِل کی گہرائیوں سے یومِ آزادی کی مُبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مجاہدین آزادی ،پولیس ، فوج اور سی اے پی ایف کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے اُن شہریوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے چسوٹی کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے اَپنی جانیں گنوائیں۔اُنہوں نے کہا،”آیئے اس یوم آزادی پر ہم یہ عہد کریں کہ اس تاریخی سفرِ امن و ترقی میں کوئی فرد یا گاو¿ں پیچھے نہ رہ جائے۔ جب ہم ترنگے کو بلند ہوتے دیکھتے ہیں ، تو ہمیں فخر، اعتماد اور اُمید کے ساتھ جموں و کشمیر کی ایک روشن اور بہتر مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ پیغام میں کہا،”79 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر سری نگر کے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا۔ میں سب کو دل سے یوم آزادی کی مُبار ک باد دیتا ہوں۔ یہ وہ دن ہے جب ہم اپنے ترنگے کو سلام کرتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں کہ یہ آسمان کی بلندیوں پر لہرا رہا ہے۔“
میں اپنے تمام شہریوں کے ساتھ مل کر اُن مجاہدین آزادی کو سلام پیش کرتا ہوںجن کی بے مثال قربانیوں نے ہمیں آزادی دِلائی۔ میں اُن بے گناہ شہریوں کو بھی خراج پیش کرتا ہوں جو 22 اپریل کو پہلگام میں پاکستان نواز دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے۔
میں’آپریشن سندور‘ اور ’آپریشن مہادیو‘میں شامل ہمارے بہادر سپاہیوں، افواج، سیکورٹی، انٹلی جنس ایجنسیوں اور جموں کشمیر پولیس کے تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔
چسوٹی کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے متاثرہ کنبوںکے ساتھ میری دلی ہمدردی ہے۔ یہ سانحہ اِنتہائی افسوسناک ہے۔ متاثرین کی مدد کے لئے اِمدادی کارروائیاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں۔
یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی مقدس مادر وطن سے ایک ایک دہشت گرد کا صفایا کریں۔ ہماری افواج، سی اے پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس اِس مقصد کے لئے پُرعزم ہیں۔ عوام کے حب الوطنی سے بھرپور جذبے اور اِجتماعی کوششوں سے جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے مکمل پاک کیا جائے گا۔
ہمیں ایک مقصد، ایک عزم کے ساتھ کام کرنا ہے تاکہ جموں و کشمیر کو ہر شعبے میں مضبوط اور خود انحصاربنایا جا سکے۔ ہمیں مساوات اور خوشحالی کے ہدف کے لئے خود کو وقف کرنا ہوگا۔
آیئے، ہم کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کی زِندگی کو بہتر بنانے کے لئے خود کو وقف کریں۔ دیہی معیشت کو فروغ دیں اور محنت کش طبقے کو بااِختیار بنا کر ایک بہتر سماج کی تعمیر کریں۔
آئیے ، ہم سب اِس یوم آزادی پر یہ عہد کریں کہ کوئی بھی فرد یا گاو¿ں اس تاریخی سفر میں پیچھے نہ رہ جائے۔ ترنگے کو بلند ہوتا دیکھ کر ہمیں ایک روشن، پُراُمید اور خوشحال جموں و کشمیر کی طرف بڑھنا ہے۔“

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دہشت گردوں اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے والوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا: وزیر اعظم

Next Post

ٹنل کے آر پار شدید بارشوں کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ،ندی نالوں میں تغیانی

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
ٹنل کے آر پار شدید بارشوں کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ،ندی نالوں میں تغیانی

ٹنل کے آر پار شدید بارشوں کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ،ندی نالوں میں تغیانی

یوگا کے عالمی دن پروزیر عظم کا دورہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے فخر کی بات:منوج سنہا

چشوتی میں راحت اور بچاو¿ آپریشن کی نگرانی

ترال کے ملازم کو منشیات کے معاملے میں ملوث ہونے پر برطرف کر دیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail