
جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے درگاہ حضرت بل میں نماز عید ادا کی جہاں آج جموں و کشمیر کی سب سے سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ نماز کے بعد اندرابی نے لوگوں سے ملاقات کی اور وقف بورڈ کی جانب سےعید اِنْتِظامات میں شامل کئی محکموں کے ساتھ تال میل کے ذریعے دستیاب اِنْتِظامات کے بارے میں گفتگو کی۔ بعد ازاں وقف چیرپرسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں اور وقف بورڈ کے زیر کنٹرول تمام درگاہوں اور مساجد پر بہم رکھی گئی سہولیات کے بارے میں لوگوں کے مثبت ردعمل سے حوصلہ افزائی ہوئی۔ ڈاکٹر سید درخشاں نے کہا، "جموں و کشمیر بھر میں مکمل اِنْتِظامات کے درمیان تمام درگاہوں اور مساجد میں عید کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ پورے یوٹی میں منشیات کی لعنت کے خلاف خطبات میں خصوصی تذکرہ کیا گیا”، ڈاکٹر سید درخشاں نے کہا۔ انہوں نے عید کے تہوار کے پیش نظر وقف بورڈ کے ذریعہ اس ماہ کی تنخواہوں اور پنشن کو پیشگی جاری کرنے کا ذکر بھی کیا۔ چیئرپرسن نے کہا کہ ” ہم جب کہ لوگوں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنے عملے پر سختی سے پیش آتے ہیں, وہیں ہم انکی بہبودی کے لیے تمام جرات مندانہ اقدامات اٹھاتے ہیں”۔






