لیفٹیننٹ گورنر نے سومناتھ سوابھیمان پروپرپوجا میں شرکت کی اور عوامی تقریب سے خطاب کیا
سری نگر/11لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے سومناتھ سوابھیمان پرو پر پوجا کی جو ایک ہزار برس کے اٹوٹ عقیدت اور اٹل عزم کا جشن ہے ۔ اُنہوں نے اس موقعہ پر لوک بھون میں منعقدہ ایک عوامی تقریب میں بھی شرکت کی۔اُنہوںنے کہا کہ بے شمار مظالم اور حملوںکے باوجود سومناتھ ہندوستان کو نئے افق کی طرف رہنمائی فراہم کرتا رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ”11 مئی 1951 کو دوبارہ تعمیر شدہ سومناتھ کی پران پرتِشٹھا سے لے کر آج تک یہ عقیدت کا مرکز ہر ہندوستانی کے دل میں گہرے جذبے کو بیدار کرتا رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سومناتھ کی برکات ہمیں نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی تحریک دیتی رہیں گی۔“اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سومناتھ مندر نے ہمیشہ پورے ملک میں نئے امکانات کو جگایا ہے اور ایک نئے ہندوستان کی بنیاد رکھی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ”سومناتھ ہندوستان کی عظیم روحانی اور ثقافتی میراث کے جشن کا نام ہے۔ سومناتھ ہماری سرزمین کی الوہیت کا مظہر ہے۔ سومناتھ کا آشروادہے۔ سومناتھ ہماری ثقافت سے الگ نہیں ہے اور اس کی حرمت ہر ہندوستانی کے دل میںرہتی ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ سومناتھ ہماری اَبدی ثقافت کے وجود کا مرکز ہے اور اس کی حرمت ہر ہندوستانی کی روح سے جڑی ہوئی ہے۔






