ہفتہ, مئی ۲, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شیر کشمیر کرکٹ کلب کی جرسی کی رسم رونمائی اَنجام دِی

وائلڈ لائف اِشاعت جاری کی

by Srinagar Mail
17/04/2026
A A
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شیر کشمیر کرکٹ کلب کی جرسی کی رسم رونمائی اَنجام دِی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/17اپریل 2026ئ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں منعقدہ ایک تقریب میں شیرکشمیر کرکٹ کلب (ایس سی سی) کی جرسی کی رسم رونمائی اَنجام دِی۔اِس موقعہ پر وزیر برائے امورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور کلب کے ممبران بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے کلب کی کرکٹ کو فروغ دینے میں خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور جموں و کشمیر میں نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اِس موقعہ پر صدر شیرکشمیر کرکٹ کلب (ایس سی سی) امن چیمہ نے کلب کی کامیابیوں کو اُجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ کلب نے مختلف ٹورنامنٹوں میں حصہ لیا اور جیت بھی حاصل کی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کلب نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے اور انہیں منشیات جیسے منفی اثرات سے دُور رکھنے میں اہم کردار اَدا کر رہا ہے اور ان کی توانائی کو کھیلوں میں لگانے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔اِس سے قبل وزیراعلیٰ نے’چیک لسٹ آف میملز آف جموں اینڈ کشمیر، انڈیا‘ کے عنوان سے ایک وائلڈ لائف میگزین کا جاری کیا۔ وائلڈ لائف کے ماہرین کے ایک وفد جس کی قیادت مظفر کچلو کر رہے تھے،نے انہیں اَپنے جاری اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں بریف کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں بھگوان پرشورام جی جینتی کی یاد میں شوبھا یاتر اکو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

Next Post

سرینگر سے431افراد پر مشتمل عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ شریف روانہ

Related Posts

اردو زبان ۔ ماضی اور حال

اردو زبان ۔ ماضی اور حال

جامعة الاخلاص ترال کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام

جامعة الاخلاص ترال کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام

ڈار گنائی گنڈ آری پل ترال میں نالہ لام پر پل کی عدم موجودگی،آبادی پریشان

ڈار گنائی گنڈ آری پل ترال میں نالہ لام پر پل کی عدم موجودگی،آبادی پریشان

جموں کشمیر اردو کونسل کی طرف سے عید ملن پروگرام منعقد

جموں کشمیر اردو کونسل کی طرف سے عید ملن پروگرام منعقد

وادی کے سکولوں میں دوپہر کا کھانا بنانے والی باوچیوں کا مختلف مقامات پر احتجاج

سپیکر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے بجٹ سیشن 2026 کے احسن اِنعقاد پر

سپیکر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے بجٹ سیشن 2026 کے احسن اِنعقاد پر

Next Post
سرینگر سے431افراد پر مشتمل عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ شریف روانہ

سرینگر سے431افراد پر مشتمل عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ شریف روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail