ہفتہ, مئی ۹, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جامعة الاخلاص ترال کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام

by Srinagar Mail
11/04/2026
A A
جامعة الاخلاص ترال کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

 

جامعة الاخلاص ترال (زیر انتظام اخلاص ٹرسٹ ترال) کے اہتمام سے آج یعنٰی 11اپریل 2026ءبروز سنیچر کو ایک منفرد حج تربیتی پروگرام کا انعقاد اخلاص بلڈنگ کے صدیقی ہال میں صبح ساڑھے 9بجے سے کیا گیا۔پروگرام میں کثیر تعداد میں عازمین حج خصوصاً ترال اور اونتی پورہ علاقوں سے وابستہ عازمین نے شرکت کی۔ پروگرام میں مرد اور خواتین عازمین حضرات نے شرکت کی ۔تربیتی پروگرام Audio Visualطریقہ کار سے انجام دیا گیا ۔ خیال رہے پروگرام کے ترتیب کار مشہور معالج و سماجی کارکن اور اخلاص ٹرسٹ ترال کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی نے حسب سابق منفردانداز میں projector کے ذریعے عازمین کو خصوصی ٹریننگ دی۔ ڈاکٹر صاحب نے ویڈیوز اور تصاویر بھی پیش کی ہیں۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے فرائض مدثر محی الدین نے انجام دیے۔ اس کے فوراً بعد ہی تربیت کار ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی نے حج کے احکام و فرائض ، آداب و شرائط، فضائل و مسائل، ارکان و مناسک،مسنون اعمال، تاریخ و آثار ، مقاماتِ مقدسہ اور دیگر معلومات سے متعلق خصوصی بیان پیش کیا۔ڈاکٹر صاحب نے مراحلِ سفر حج کو لے کر Projector پرویڈیوز اور رنگین تصاویر کے ساتھ عازمین کو جانکاری پیش کی۔ پروگرام 5بجے اختتام کو پہنچا۔کھانے پینے کا بھی انتظام رکھا گیا تھا۔پروگرام میں شریک عازمین حج اور اخلاص ٹیم و دیگر رضا کار عملہ نے صدیقی ہال (اخلاص ہال) میں نماز ظہر اور نماز عصر انجام دی ۔پروگرام میں شریک تمام لوگوں نے تربیت کار اور اخلاص ٹرسٹ ترال کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی کی کاوشوں کو سراہا اور اخلاص کے ساتھ خیر سگالی کے پیغامات ریکارڈ کیے۔ اخلاص ٹیم تمام شرکاءبشمول رضاکار عملہ، پرنٹ اور الیکٹرانک شعبہ سے وابسطہ افراد اور دیگر عملہ کااس پروگرام کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کرتا ہے۔خیال رہے ڈاکٹر صاحب نے حج اور فرائض حج اور عمرہ و دیگر اہم احکامات کو لے کر کتابوں مع رنگین تصاویر”آئینہ حج مبرور©©” اور "آئینہ عمرہ© "کی تحقیق، ترتیب و تدوین کی۔ "آئینہ حج مبرور” حج و عمرہ کو لے کر اب تک کی سب سے بڑی اور جامع کتاب ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند

Next Post

اردو زبان ۔ ماضی اور حال

Related Posts

سرینگر میں” ساکھشر بھارت مشن “کے ملاازمین کی پریس کانفرنس

سرینگر میں” ساکھشر بھارت مشن “کے ملاازمین کی پریس کانفرنس

ممبر اسمبلی ترال کا حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کا دورہ

ممبر اسمبلی ترال کا حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شیر کشمیر کرکٹ کلب کی جرسی کی رسم رونمائی اَنجام دِی

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شیر کشمیر کرکٹ کلب کی جرسی کی رسم رونمائی اَنجام دِی

اردو زبان ۔ ماضی اور حال

اردو زبان ۔ ماضی اور حال

ڈار گنائی گنڈ آری پل ترال میں نالہ لام پر پل کی عدم موجودگی،آبادی پریشان

ڈار گنائی گنڈ آری پل ترال میں نالہ لام پر پل کی عدم موجودگی،آبادی پریشان

جموں کشمیر اردو کونسل کی طرف سے عید ملن پروگرام منعقد

جموں کشمیر اردو کونسل کی طرف سے عید ملن پروگرام منعقد

Next Post
اردو زبان ۔ ماضی اور حال

اردو زبان ۔ ماضی اور حال

منشیات کے اسمگلروں کی جائیداد، پاسپورٹ اور دیگر سامان ضبط کیا جائے:ایل جی منوج سنہا

منشیات کے اسمگلروں کی جائیداد، پاسپورٹ اور دیگر سامان ضبط کیا جائے:ایل جی منوج سنہا

باغ گل لالہ 23 مارچ کو سیلانیوںکیلئے کھول دیا جائے گا

ٹیولپ گارڈن سری نگر 16 اپریل کی شام سے عوام کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail