کولگام/10جون 2026ئوزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم محکمہ جات سکینہ اِیتو نے آج احمد آباد اور ڈِی ایچ پورہ کے متعدد دیگر دیہاتوں کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں مقامی باشندوں کی شکایات، مسائل اور مطالبات سننے کے لئے ایک عوامی دربار منعقد کیا۔اِس موقعہ پر احمد آباد اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وزیر موصوفہ کو مختلف ترقیاتی ضروریات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔سکینہ اِیتو نے لوگوں کی طرف سے پیش کردہ مسائل کو بغور سُنا اور یقین دِلایا کہ تمام جائز مطالبات کو مرحلہ وار اور مقررہ وقت کے اَندر حل کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں مساوی ترقی کو یقینی بنانے اورلوگوں کے معیارِ زِندگی کو بہتر بنانے کے لئے اُٹھائے گئے مختلف عوام دوست اقدامات اور فلاحی منصوبوں کو اُجاگر کیا۔
وزیر موصوفہ نے کہا کہ حکومت عوامی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، خدمات کی فراہمی کو مو¿ثر کرنے اور نوجوانوں و خواتین کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔




