سری نگر/وزیر برائے تعلیم، سماجی بہبود، صحت اور طبی تعلیم محکمہ جات سکینہ اِیتو نے آج کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے لئے جامع ترقی و ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
اُنہوں نے ان باتوں کا اِظہار آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اِنعقاد نیو لائٹ ایجوکیشن اینڈ انوائرنمنٹل سروسز فاو¿نڈیشن (این اِی اِی ایس ایف) اور نیو لائٹ ایجوکیشن اینڈ انوائرنمنٹل سوسائٹی (این اِی اِی ایس) کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تقریب میں تعلیم، سماجی خدمات، نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور کمیونٹی ترقی کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزاز ات سے نوازا گیا۔



