جموں/15جولائی 2026ئلیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے آج راجوری کی تاریخی بھیرو یاترا کوہندوستان کے قومی’انوینٹری آف اِنٹین جیبل کلچرل ہیرٹیج(آئی سی ایچ) ‘کی فہرست میں شامل کئے جانے پر راجوری ضلعی اِنتظامیہ اور محکمہ ثقافت کو دلی مُبارک باد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر ننے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا،”راجوری کے لئے یہ ایک باعثِ فخر لمحہ ہے! ضلع کی تاریخی’ بھیرو یاترا ‘کو باضابطہ طور پرہندوستان کے قومی’انوینٹری آف اِنٹین جیبل کلچر ہیر ٹیج‘ کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔ اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے پر راجوری ضلعی اِنتظامیہ اور محکمہ¿ ثقافت کو مُبارک باد پیش کرتا ہوں۔یہ باوقار پذیرائی اس خطے کی گہری روحانی اور ثقافتی جڑوں کو دستاویزی شکل دینے،محفوظ رکھنے اور ان کی ترویج میں دُور رس اثرات مرتب کرے گی۔ یہ قومی اعزاز ان بے شمار عقیدت مندوں کی خدمات کا اعتراف بھی ہے جنہوں نے اس روایت کو زندہ رکھا۔





