بدھ, جولائی ۱۵, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے بھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے تمام اَفسران کی محنت کو سراہا اور ہر یاتری کو معزز مہمان سمجھ کر خدمت کرنے کی تلقین کی

by Srinagar Mail
15/07/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ کیا اور جاری شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں یاتریوں کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے جموں و کشمیر پولیس، فوج، سیکورٹی فورسز، شری امرناتھ جی شرائین بورڈ اور سول اِنتظامیہ کے افسران سے بات چیت کی اور یاتریوں کے آرام دہ قیام کی سہولیت کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے تمام متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی محنت و لگن کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ ہر یاتری کو ایک معزز مہمان سمجھ کر اس کی خدمت کی جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”صرف 12 دنوں میں پوتر یاترا میںزائد اَز 3 لاکھ یاتریوں کی آمد ہو چکی ہے۔اِس لئے یاتریوں کے لئے محفوظ، ہموار اور بلارُکاوٹ سفر کی سہولیت کو فراہم کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔“اُنہوں نے بابا برفانی کے تمام عقیدت مندوں کے لئے رجسٹریشن کا اِنتظام، آرام دہ قیام اور سفر کی بہترین سہولیات یقینی بنانے پر زور دیا۔منوج سِنہانے جموں کی ثقافتی اور سیاحتی شناخت کو اُجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ صوبہ جموں کے اہم مذہبی اور سیاحتی مقامات کی سیر کے خصوصی پروگرام ترتیب دئیے جائیں اور مقامی دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات کو فعال طور پر فروغ دیں۔اُنہوں نے کہا،”ہماری کوشش ہے کہ جب بابا امرناتھ کے یاتری واپس اپنے گھروں کو لوٹیں تو وہ جموں کی خوبصورت مقامی ہاتھ سے بنی اشیاءاور ناقابل فراموش یادوں کی شکل میں لے جائیںاور یہاں کی خوشگوار یادیں بھی ان کے دلوں میں ہمیشہ تازہ رہیں۔ آئیے ہم سب مل کر اس سال کی یاترا کو حقیقی معنوں میں تاریخی بنائیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کمیونٹی کچن میں فوڈ سیفٹی اَفسران کی تعیناتی، اِستقبالیہ اور قیام گاہوں میں دستیاب سہولیات، موقعہ پر رجسٹریشن، ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی اِنتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

شری امرناتھ جی یاترا نے نیاتاریخی ریکارڈ قائم کیا

Related Posts

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

شری امرناتھ جی یاترا نے نیاتاریخی ریکارڈ قائم کیا

لیفٹیننٹ گورنرنے شری امرناتھ جی یاترا۔2026 کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنرنے شری امرناتھ جی یاترا۔2026 کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

امرناتھ یاترا 2026،سخت سکیورٹی کے بیچ جڑواںراستوںسے پہلا قافلہ روانہ

امرناتھ یاترا 2026،سخت سکیورٹی کے بیچ جڑواںراستوںسے پہلا قافلہ روانہ

سالانہ امر ناتھ جی یاترا2026کا باضابط طور آغاز،پہلے قافلے میں4822یاتری شامل

سالانہ امر ناتھ جی یاترا2026کا باضابط طور آغاز،پہلے قافلے میں4822یاتری شامل

لیفٹیننٹ گورنر نے پوتر گپھا میں ’ پرتھم پوجا ‘ کی

لیفٹیننٹ گورنر نے پوتر گپھا میں ’ پرتھم پوجا ‘ کی

لیفٹیننٹ گورنر نے بال تل کا دورہ کیا اور آئندہ شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوںکا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے بال تل کا دورہ کیا اور آئندہ شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوںکا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail