سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج شری امرناتھ جی کی پوتر گپھا میں ’پرتھم پوجا‘ کی جس سے سالانہ یاترا کی رسمی شروعات ہوئی۔ اُنہوںنے بابا برفانی کے آشیرواد حاصل کئے اورسب کی سلامتی، خوشحالی، صحت اور تندرستی کے لئے دعا کی۔اُنہوںنے بابا فانی کے تمام عقیدت مندوں کو دِل کی گہرائیوں سے دعوت دیتے ہوئے انہیں کثیر تعداد میں اِس پوتر یاتر ا میں شامل ہونے اور روحانی سفر کا تجربہ حاصل کرنے کی ترغیب دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”یاترا 3جولائی سے شروع ہو رہی ہے، اِنتظامیہ، شری امرناتھ جی شرائین بورڈ، فوج، پولیس، سیکورٹی فورسز، مقامی کمیونٹی، سروس فراہم کنندگان اوراور رضاکار مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہر شراکت دار تمام یاتریوں کے لئے محفوظ، آسان اور یادگار یاترا کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح وقف ہے۔اُنہوں نے کہا،” اہم حد تک بہتر بنائے گئے بنیادی ڈھانچے، جدید سہولیات اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے قیمتی تعاون کے ساتھ ہم عقیدت مندوں کا خیرمقدم کرنے اور انہیں روحانی طور پر اطمینان بخش سفر فراہم کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔“شری امرناتھ جی شرائین بورڈ (ایس اے ایس بی) ہر سال جیشٹھا پورنیما کے موقعہ پر پوتر گپھا میں ’پرتھم پوجا‘ کا اہتمام کرتا ہے۔ اِس سال 57 روزہ یاترا باضابطہ طور پر 3 جولائی 2026 ءکوشروع ہوگی جو بیک وقت دونوں روایتی اننت ناگ ضلع کے پہلگام راستے اور گاندربل ضلع کے بال تل راستوں سے جاری رہے گی۔ یاترا 28 اگست 2026ءکو رکھشا بندھن کے موقعہ پر اِختتام پذیر ہو گی۔اِس موقعہ پر ڈِی جی پی جموںوکشمیرنلین پربھات،سپیشل ڈِی جی کوآرڈی نیشن پی ایچ کیو ایس جے ایم گیلانی، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری امرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ ،منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی ڈِی سی ایل اور بال تل محور کے نوڈل آفیسر راہل یادو، منیجن آئی جی پی کشمیر وی کے بردی، ڈِی آئی جی سی کے آر راجیو اوم پرکاشن، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل جتن کشور، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، ڈائریکٹر اطلاعات شریا سنگھل اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔






