جمعہ, جولائی ۱۷, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموںوکشمیر کے میڈیا نمائندوں کے ایک وفد نے آئی آئی آئی ڈِی اِی ایم میں ’ میڈیا پروفیشنلز آل اِنڈیا کانفرنس ‘میں شرکت کی

by Srinagar Mail
17/07/2026
A A
جموںوکشمیر کے میڈیا نمائندوں کے ایک وفد نے آئی آئی آئی ڈِی اِی ایم میں ’ میڈیا پروفیشنلز آل اِنڈیا کانفرنس ‘میں شرکت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نئی دہلی/جموں و کشمیر کے میڈیا نمائندوں کے ایک وفد نے آج اِنڈیا اِنٹرنیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈِی اِی ایم) نئی دہلی میں الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے زیرِ اہتمام منعقدہ میڈیا پروفیشنلز کی آل اِنڈیا کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس میں پرنٹ، ٹیلی ویڑن، ریڈیو اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کی نمائندگی کرنے والے ملک بھر سے سینئر صحافیوں، ایڈیٹروں اور مختلف ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی تاکہ جمہوری اِداروں کو مضبوط بنانے اور شفاف اور شراکتی اِنتخابی عمل کی حمایت میں میڈیا کے کردار پر تبادلہ¿ خیال کیا جا سکے۔
چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر سنجیو ورما کی طرف سے نامزد کردہ وفد میںنوڈل آفیسر ایس وِی اِی اِی پی سلام دین، نیو ز ایڈیٹر ،آل اِنڈیا ریڈیو کوشیکی کشیپ ، زی نیوز رجت ووہرا، ریپبلک ٹی وِی گورسمرن سنگھ ، ڈیلی ایکسیلسیئرسنجیو ورما ، گریٹر جموں ڈاکٹر پنکج کمار کھجوریہ ،روزنامہ آفتاب ظہور احمد ہاشمی اور رائزنگ کشمیر ادریس بخاری شامل تھے۔
کانفرنس کے دوران مقررین نے باخبر رائے عامہ کی تشکیل اور جمہوری اَقدار کو تقویت دینے میں ایک معتبر اور ذمہ دار میڈیا کے اہم کردار کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے زور دیا کہ معلومات کی درست اور بروقت معلومات عوامی اعتماد کو مضبوط کرنے، شفافیت کو فروغ دینے اور اِنتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ اَفزائی کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
مباحثوں کے دوران میڈیا کے بدلتے منظرنامے اور غلط معلومات، گمراہ کن معلومات اور تبدیل شدہ ڈیجیٹل مواد سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر توجہ دی گئی۔ شرکا¿ نے اِنتخابی حکام اور میڈیا تنظیموں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اصل معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور اِنتخابات سے متعلق رپورٹس میں اخلاقی معیار قائم رکھے جا سکیں۔
شرکا¿ نے اِنتخابی رپورٹنگ کے اُبھرتے ہوئے رُجحانات، ڈیجیٹل جرنلزم، سوشل میڈیا پر عوامی رابطے، حقائق کی جانچ کے طریقوں اور خبروں کی ترسیل میں آرٹیفیشل اِنٹلی جنس جیسی ٹیکنالوجیوں کے ذمہ دارانہ اِستعمال پر بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔اِستفساری سیشنز نے شرکا¿کو اَپنے تجربات کے تبادلے اور ووٹر بیداری و جمہوری شمولیت کو مزید مو¿ثر بنانے کے لئے اِختراعی طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقعہ فراہم کیا۔
جموں و کشمیر کے مندوبین نے مباحثون میں سرگرمی سے حصہ لیا اور مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے آئے میڈیا کے پیشہ ور اَفراد اور اِنتخابی دفاتر اوراَفسران کے ساتھ تبادلہ¿ خیال کیا جس سے انہیں اِنتخابی مواصلاتی حکمت عملیوں، رائے دہندگان تک رَسائی کے اَقدامات اور جمہوری شمولیت میں بہترین طریقوں کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل ہوئی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف سیکرٹری نے نئے لیبر کوڈز کی عمل آوری کا جائزہ لیا

Related Posts

چیف سیکرٹری نے نئے لیبر کوڈز کی عمل آوری کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے نئے لیبر کوڈز کی عمل آوری کا جائزہ لیا

راجوری کی تاریخی ’ بھیرو یاترا ‘ کو باضابطہ طور پر ہندوستان کے قومی’ انوینٹری آف اِنٹین جیبل کلچرل ہیرٹیج‘میں شامل کیا گیا

راجوری کی تاریخی ’ بھیرو یاترا ‘ کو باضابطہ طور پر ہندوستان کے قومی’ انوینٹری آف اِنٹین جیبل کلچرل ہیرٹیج‘میں شامل کیا گیا

عوامی اور صنعتی شعبے سے متعلق مسائل پر غور کرنے کی یقینی دہانی کی

عوامی اور صنعتی شعبے سے متعلق مسائل پر غور کرنے کی یقینی دہانی کی

لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات کے عادی اَفراد کیلئے بحالی اور سماجی و اِقتصادی بحالی سکیم کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

سکینہ اِیتو نے نندی مرگ کا دورہ کر کے عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

ممبر اسمبلی پانپور کے ہاتھوں سمارٹ کلاس روم کا افتتاح

ممبر اسمبلی پانپور کے ہاتھوں سمارٹ کلاس روم کا افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail