سری نگر/وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور محکمہ جات جاوید احمد رانا نے آج وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنوں اور جنگلات میں رہنے والی کمیونٹیوںکے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ اس دوران فارسٹ رائٹس ایکٹ، جنگلات کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات سے ملحقہ علاقوں کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ بات چیت آج یہاںبینکٹ ہال ایم اے روڈ میں منعقد ہوئی جس میں قبائلی امور، جنگلات، جل شکتی اور آبپاشی و فلد کنٹرول محکموں کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔




