جموں وکشمیر کے باشندوں کو جدید سہولیات سے آراستہ یہ عمارت سستی اور آرام دہ رہائش فراہم کرے گی
امرتسر( پنجاب/وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج امرتسرپنجاب میں تجدید شدہ اور جدید سہولیات سے آراستہ جے اینڈ ہاو¿س کا اِفتتاح کیا۔امرتسر میں2۔کورٹ روڈ پر اس تاریخی عمارت جدید سہولیات کے ساتھ مکمل طور پر اَپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ امرتسر کا دورہ کرنے والے جموںوکشمیر کے باشندوں بالخصوص طبی علاج معالجے کے لئے شہر آنے والے مریضوں اور اُن کے تیمارداروں کو سستی اور آرام دہ رہائش فراہم کی جا سکے۔تجدید شدہ اور اَپ گریڈیشن کا کام اکتوبر 2025 میں شروع ہواتھااور تقریباً 2.30 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔ اِن کاموںمیں سول اور الیکٹریکل کام، اندرونی سجاوٹ، مہمانوں کے لئے سہولیات، بیرونی ترقیاتی کام اور متعلقہ اِنفراسٹرکچر شامل تھے۔اَپ گریڈ شدہ اس سہولیت میںچار مہمان کمرے جن کے ساتھ ڈریسنگ ائیریا اور واش روم منسلک ہیں۔اس کے علاوہ ایک مشترکہ بیٹھک، کھانے کا کمرہ اور باورچی خانہ بھی موجود ہے۔




