سری نگر02 اکتوبر ,شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں آگ کے تین الگ الگ واردات میں 3رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں یہاں لاکھوں کی املاک جل کر راکھ ہوئی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق لولاب کے بٹاگگل گاو¿ں میں2رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا، جب کہ لولاب کے علاقے شرتمکم میں ایک اور مکان کو نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم کسی بھی واقعے میں انسانی جانوں کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔تاہم آگ لگنے کی وجوہات فوری طور معلوم نہیں ہوسکا۔پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے کیس درج کر لئے ہیں ۔





