بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

صدرِ جمہوریہ ہند نے شری ماتا ویشنودیوی مندر کا دورہ کیا

نوراتراسے قبل عقیدت مندوں کیلئے اہم منصوبوں کا اِفتتاح کیا

by Srinagar Mail
12/10/2023
A A
صدرِ جمہوریہ ہند نے شری ماتا ویشنودیوی مندر کا دورہ کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کٹراہ/12اکتوبر2023ئصدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج شری ماتا ویشنو دیوی جی کے پوتر گپھا شرائین کا دورہ کیا اور پوتر مقام پر حاضری دی ۔اُنہوں نے اَپنے ہم وطنوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کے لئے دعا کی۔
ان کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا بھی تھے ۔صدرِ جمہوریہ ہند کی حیثیت سے محترمہ دروپدی مرمو کا یہ پوتر شرائین کا پہلا دورہ ہے۔ پنچھی ہیلی پیڈ پہنچنے پر شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انشل گرگ نے صدرِ جمہوریہ ہندکا استقبال کیا۔صدرِجمہوریہ نے شری ماتا ویشنو دیوی مندرمیں سٹیٹ آف آرٹ ، پلگرم، سینٹرل فیسلٹیز کا افتتاح کیا۔ ان میں 250 میٹر لمبا اور 2.5 میٹر موجودہ ٹریک سے 20 فٹ کی بلندی پر وسیع سکائی واک پروجیکٹ جسے 15.69 کروڑ روپے کی لاگت سے ریکارڈ 14 ماہ میں تعمیر کیا گیا ہے جس کا مقصد یاترا کے کثیر جہتی رش کے مسئلے پر قابو پانا ہے، سکائی واک انتہائی جدید سہولیات سے لیس ہے جیسے سخت موسمی حالات میں عقیدت مندوں کے آرام کے لئے لکڑی کا فرش، ایک ویٹنگ ہال، تقریباً 150 عقیدت مندوں کے بیٹھنے کے انتظامات، ایل ای ڈی سکرین، آرام کرنے کے کمرے اور دو ایمرجنسی راستے شامل ہیں۔پیدل چلنے والے فلائی اوور (سکائی واک) میں ایک جمالیاتی طور پر ڈیزائن کیا گیا داخلی دروازہ ہے جس میں نو درگا کی فنکارانہ تصویر کشی کی گئی ہے تاکہ عقیدت مندوں کو ایک بھرپور تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ یاترا کے آغاز کے بعد اب اس کی طرف جانے والے داخلی اور خارجی راستوں کو الگ کیا گیا ہے تاکہ یاترا کی منظم اور ہموارمومنٹ کو یقینی بنایا جاسکے۔اِس کے علاوہ صدر جمہوریہ نے نئے سرے سے تعمیر شدہ پاروتی بھون کا افتتاح کیا جس میں عقیدت مندوں کے لئے 1,500 ڈیجیٹل لاکر، ویٹنگ لاو¿نج، واش روم اور بیت الخلا شامل تھے۔ ایک چھت کے نیچے متعدد سہولیات کو مضبوط کرنے کا مقصد بھون کے علاقے میں لاکر سہولیات اور نہانے کی جگہوں کی تلاش میں عقیدت مندوں کی کرس کراس مومنٹ کو کم کرنا اور عقیدت مندوں کو سکائی واک کی طرف لے جاناہے۔ نئے سرے سے تعمیر شدہ پاروتی بھون ایک مفت سہولیت ہے جو روزانہ تقریباً 10,000 یاتریوں کو سہولیت فراہم کر سکے گی۔ افتتاحی تقریبات کا آغاز ہون اور پوجا کی رسومات سے ہوا۔صدر ِجمہوریہ نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی طرف سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاکی صدارت میں یاتریوں کے سفر اور پوتر درشن میں سہولیت فراہم کرنے کی کوششوں کی ستائش کی۔صدرِجمہوریہ نے واپسی پر مسافر روپ وے کے ذریعے بھیرون مندر کا بھی دورہ کیا اور پوجا کی۔دریں اثنا، لیفٹیننٹ گورنر جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے صدر ِ محترمہ کو شرائین بورڈ کی طرف سے پوتر شرائین پر یاتریوں کی سہولیت کے لئے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے اور توسیع کے لئے شرائین بورڈ کی طرف سے کئے جانے والے اَقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اِن اَقدامات کا مقصد یاترا کو یاتریوں کے لئے زیادہ آسان اور یادگار بنانا ہے جو بورڈ کی لگن اور عزم کا ثبوت ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ٹائی ٹنزگولڈ کپ ایڈیشن سیکنڈ کے اننت ناگ میں شبانہ مقابلے جاری

Next Post

IUSTاونتی پورہ میں اوزون لئیر کی اہمیت پرایک ماہ طویل پروگرام اختتام پذیر

Related Posts

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

Next Post
IUSTاونتی پورہ میں اوزون لئیر کی اہمیت پرایک ماہ طویل پروگرام اختتام پذیر

IUSTاونتی پورہ میں اوزون لئیر کی اہمیت پرایک ماہ طویل پروگرام اختتام پذیر

عشر :اسلام کی نظر میں

عشر :اسلام کی نظر میں

گورنمنٹ ہائی اسکول اونتی پورہ میںمنشیات مخالف اور صفائی ستھرائی پروگرام منعقد

گورنمنٹ ہائی اسکول اونتی پورہ میںمنشیات مخالف اور صفائی ستھرائی پروگرام منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail