سری نگر23 نومبر ,ریڈیئنٹ پبلک سکول اننت ناگ کی 3روزہ سالانہ اچیومنٹ نمائش جمعرات کو اختام پزیرہوئی ہے جس میںسپرنٹنڈنٹ آف پولیس فرقان قادر نے ریڈیئنٹ میں سالانہ اچیومنٹ نمائش کے فیز 3اسپورٹس گیلری کا افتتاح کیا۔ طلباءسے بات چیت کے دوران انہوں نے کھل کر ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی۔میر ارشد کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے دیہی علاقے میں واقع ہونے کے باوجود قومی سطح پر مقابلہ کرنے کی ریڈیئنٹ کی قابل ذکر صلاحیت کو سراہتے ہوئے، قومی معیارات کے مطابق ہنر کو فروغ دینے کے ادارے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔اس کامیابی کی کہانی کا مرکز ریڈیئنٹ کی سرشار فیکلٹی ہے، جو اکثر پردے کے پیچھے کام کرنے والے گمنام ہیرو ہیں۔ ان کی غیر متزلزل وابستگی میں طلباءکی پرورش اور رہنمائی شامل ہے، جو بچوں کے اس سفر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔خیال رہے ادارے کی جانب سے تین روزہ نمائش کا افتاح گزشتہ روز کیا تھا جو مسلسل دن تک جاری رہنے کے بعد جمعرات کو اختتام پزیر ہوئی ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی ہے جبکہ والدین اور انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے پر سکول کی کاوششوں کو سراہا گیا ۔






