منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

محکمہ سیاحت کی جانب سے پانپور میں برڈ فیسٹول منایا گیا

جموں و کشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس جناب جسٹس بطور مہمان خصوصی شریک

by Srinagar Mail
28/12/2023
A A
محکمہ سیاحت کی جانب سے پانپور میں برڈ فیسٹول منایا گیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز
پانپور//جنوبی کشمیر مشہور جھیل ” چھتلم جھیل “پانپور میں جمعرات کو محکمہ سیاحت کی جانب سے ”برڑ فیسٹول“کا انعقاد کیا گیا ہے اس دوران اس پروگرام میں عام لوگوں کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور سکولی بچوں نے شرکت کی ہے ۔ تقریب میں جموں و کشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس جناب جسٹس این کوتیشور سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم نے جنوبی قصبہ پانپور کے مشہور ویٹ لینڈ چھتلم میں ایک برڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا، جس میں مختلف لوگوںنے شرکت کی۔ اس دوران پروگرام میںجموں و کشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس جسٹس این کوتیشور سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم تنیشا، ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر اور دیگر حکام کے ہمراہ چیف جسٹس نے اپنے دورے کے دوران خوبصورت لال پورہ ویٹ لینڈ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس خطے کی ماحولیاتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے گیلی زمین پر رہنے والے پرندوں کی مختلف اقسام کی تعریف کی۔فیسٹیول کی ایک نمایاں خصوصیت اسکولی بچوں کے لیے پینٹنگ کا مقابلہ منعقد ،کیا گیا تھاجس میں نوجوان فنکاروں نے پینٹنگز کے ذریعے ویٹ لینڈ اور اس کے نذدیک باشندوں کے جوہر کو قید کرتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں طلباءمقامی لوگوں اور حکام کی فعال شرکت دیکھی گئی، جس سے کمیونٹی کی شمولیت اور ماحولیاتی بیداری کے احساس کو فروغ ملا۔ اس پروگرام نے نوجوان نسل میں تحفظ کی اہمیت کو فروغ دیتے ہوئے گیلی زمین کی بھرپور حیاتیاتی تنوع کو منانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پانپور کا چھتلم جھیل کئی جھیلوں پر مشتمل ہے جہاں سیاح ہر موسم میں آتے ہیں تاہم مقامی لوگوں کا گلہ ہے اس اہم جگہ کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے ۔خیال رہے چھتلم میں مختلف مقامات سے ہر سال مہاجر پرندے لاکھوں کی تعداد میں آتے ہیں اور یہاں سرما کے دوران قیام کر کے مارچ اپرین کے مہینے میں واپس چلے جاتے ہیں ان دنوں چھتلم سیاحوں اور سیلانیوں کے توجہ کا مرکز ہے تاہم مقامی آبادی کا گلہ ہے اس جگہ بڑھاوا نہیں دیا ہے ۔ادھر ڈپٹی دائر ایکٹر سیاحت نتیشا نے بتایا یہ ایک انٹرنیشنل سطح پر منظور شدہ پروگرام ہے جس سے آپ فیسٹول کہ سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا جموں کشمیر میں ابھی یہ زیادہ ڈیولوپ نہیں ہے۔انہوںنے بتایا گزشتہ سال محکمہ سیاحت نے 2دن کا کا برڈرنگ فیسٹول چار پانچ مقامات آرو سمیت پر منعقد کیا ہے اور لوگوں کو دعوت دی ہے جو آس پاس کی قدرتی وسائل جس میں جانور،پرندے وغیرہ موجود ہے ان کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کی ہے۔انہوں نے بتایاقدت میں جو کچھ ہے ان کو سمجھنا اور جاننا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کچھ شوقین ایک ملک سے دوسرے ملک پرندوں کی ایک جھلک کے لئے آتے ہیں لیکن ہمیں اس چیز کو اہمیت کو جا گر کرنا ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

 جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 میں ترمیم کو انتظامی کونسل کی منظوری

Next Post

خوردنی اشیاءکی مہنگائی کو روکنے کےلئے مرکزی حکومت کاغیر معمولی اقدام  بھارت برانڈ کے تحتFCIچاول فروخت کرنے کا منصوبہ

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
خوردنی اشیاءکی مہنگائی کو روکنے کےلئے مرکزی حکومت کاغیر معمولی اقدام  بھارت برانڈ کے تحتFCIچاول فروخت کرنے کا منصوبہ

خوردنی اشیاءکی مہنگائی کو روکنے کےلئے مرکزی حکومت کاغیر معمولی اقدام  بھارت برانڈ کے تحتFCIچاول فروخت کرنے کا منصوبہ

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2024کیلئے تیاریوں کا سلسلہ شروع

سال2023میں18لاکھ ہندوستانی مسلمانوں نے عمر ادا کیا

کمانڈنٹ کو خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام

بانڈی پورہ میں اے سی بی کی تازہ کارروائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail