شوپیاں / 03جنوری2024ئکمشنر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی اور سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت نے آج گورنمنٹ آئی ٹی آئی شوپیاں کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاںپی ایم وشوکرما سکیم کے تحت زیر تربیت اَفراد کے پہلے بیچ کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور ایک بیداری کیمپ کی صدارت بھی کی۔ اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے پی ایم وشوکرما سکیم کے رول پر روشنی ڈالی جو کاریگروں اور نوجوانوں کو صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں سے آراستہ کرنے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے اور اِس طرح وہ معیشت میں قابل قدر شراکت دار بن سکتے ہیں۔ اُنہوں نے متعدد اَقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔مقامی نوجوانوں اور روایتی کاریگروں کے ہنر اور روزگار کو بڑھانے کے لئے پی ایم وشوکرما سکیم کے تحت شروع کیا گیا۔سوربھ بھگت نے اس بات پر زور دیا کہ ہنرمندی کی تربیت نہ صرف بے روزگاری کے فرق کو کم کرتی ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔







