اتوار, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

چیف سیکرٹری نے ڈی ڈی سی چئیر پرسن جموں کے مسائل سُنے

ادارے کو مضبوط کرنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا

by Srinagar Mail
05/01/2024
A A
چیف سیکرٹری نے ڈی ڈی سی چئیر پرسن جموں کے مسائل سُنے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں 5 جنوری 2024 ئ
چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے آج جموں ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کے چئیر پرسنوں کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کئے گئے مسائل کو سُنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ یو ٹی میں اس جمہوری ادارے کو مضبوط کرنے کیلئے ایل جی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔
میٹنگ کے دوران پرنسپل سیکرٹری خزانہ اور کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی اور ہاوسنگ اور شہری ترقی کے محکمے کے افسران بھی موجود تھے ۔
اس میٹنگ کے دوران ان چئیر پرسن نے مشترکہ طور پر چیف سیکرٹری کو اس پر غور کیلئے ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ انہوں نے اپنے متعلقہ اضلاع سے متعلق مسائل کو جلد حل کرنے کیلئے ان کے ساتھ اٹھایا ۔
کونسل کے چئیر پرسن نے اپنے حلقوں میں دیگر فلاحی اقدامات کو انجام دینے کیلئے اپنی گرانٹس میں سے اپنی بچتوں کی دوبارہ تصدیق سے متعلق مطالبات اٹھائے ۔ انہوں نے انفرادی طور پر اپنے اضلاع میں زیر تکمیل اسکیموں کیلئے مزید گرانٹس کی بھی درخواست کی ۔ ان نمائندوں نے نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں دیگر ترقیاتی ضروریات کو حل کرنے کی بھی کوشش کی ۔
اپنے ریمارکس میں چیف سیکرٹری نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی منصوبہ بندی کو تیز کریں اور اپریل کے مہینے میں کام کے موسم کے آغاز سے پہلے ہی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کریں ۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ مسابقتی ٹینڈرنگ کے عمل سے ہونے والی بچت اگر جلد بتائی جاتی ہے تو محکمہ خزانہ سے ان کے علاقوں میں دیگر ترقیاتی کاموں کی منظوری دی جائے گی ۔
مسٹر ڈولو نے مزید بتایا کہ وہ ذاتی طور پر اگلے ہفتوں میں ان کے متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے والے ہیں تا کہ وہاں کے عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں سے بات چیت کر سکیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں کسی بھی علاقے کی ترقی کیلئے ضروری منصوبہ بندی اور نگرانی کی اہم سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہئیے ۔
مزید براں انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں کی مجموعی ترقی کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں ۔ انہوں نے انہیں لوگوں اور انتظامیہ کے درمیان ایک اہم ربط قرار دیا اور لوگوں کے روز مرہ کے معاملات کو حل کرنے میں ان کے کردار کو تسلیم کیا ۔ جس کیلئے انہیں جموں و کشمیر میں ان کے متعلقہ ڈی ڈی سی حلقوں میں گورننس کے تمام متعلقہ پہلوو¿ں میں زیادہ سے زیادہ اظہار خیال کیا جائے گا ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

 2047 تک  بھارت کو ترقی یافتہ ملک بننے میں داخلی سلامتی کے کردار انتہائی اہم  ۔ امت شاہ

Next Post

J&K Blossoms: Le Figaro Chronicles the Enchanting Transformation of Kashmir

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
J&K Blossoms: Le Figaro Chronicles the Enchanting Transformation of Kashmir

J&K Blossoms: Le Figaro Chronicles the Enchanting Transformation of Kashmir

گزشتہ چار برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں آئی مثبت تبدیلیوں کے چرچے اب بین الاقوامی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں

گزشتہ چار برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں آئی مثبت تبدیلیوں کے چرچے اب بین الاقوامی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں

بٹہ گنڈ سپر لیگ ایڈیشن3 کرکٹ تورنا منٹ نائیک اینڈ سنز نے اپنے نام کیا

بٹہ گنڈ سپر لیگ ایڈیشن3 کرکٹ تورنا منٹ نائیک اینڈ سنز نے اپنے نام کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail