پیر, دسمبر ۲۹, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر بخشی سٹیڈیم سری نگر میں قومی پرچم لہرایا

شیتل دیوی کا اَرجن ایوارڈ پورے جموں و کشمیر کے لئے باعث فخر ہے

by Srinagar Mail
26/01/2024
A A
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر بخشی سٹیڈیم سری نگر میں قومی پرچم لہرایا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/ 26جنوری2024ئلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں بخشی سٹیڈیم میں 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا۔و¿اُنہوں نے پریڈ کا معائینہ کیا اور جے کے پی، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، جے کے اے پی، ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی، آئی آر پی، خواتین دستہ، فارسٹ پروٹیکشن فورس اور این سی سی کے دستوں سے سلامی لی۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لوگوں ، آرمڈ فورسز، نیم فوجی دستوں، مرکزی اور یوٹی سطح کے پولیس دستوں کے اَرکان کو ہماری قوم کی سلامتی اور سا لمیت کو برقرار رکھنے میں ان کے تعاون کے لئے دِلی مُبارک باد پیش کی۔اُنہوںاپنے خطاب میں کہا کہ اس برس ہمارا ملک ”اِنڈیا ۔ مدر آف ڈیموکریسی“ اور ”وِکست بھارت“ کے موضوع کے تحت یہ دِن منا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 1950 میں ہندوستان کا آئین نافذ ہوا، ڈاکٹر بی آر امبیدکر کی دور اندیش قیادت میں تیار کردہ آئین نے نہ صرف بنیادی حقوق اور آزادیوں کی ضمانت دی بلکہ اِنصاف ، مساوات اور بھائی چارے کی اَقدار کو بھی شامل کیا۔
مشیر موصوف نے شہریوں پر زور دیا کہ اَپنے آئین کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ ہم سب کو اِنصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے تئیں اَپنے عزم کا اعادہ کرنا چاہئے اور عدم رواداری اور امتیازی سلوک کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، ایسے ماحول کو فروغ دینا چاہیے جہاں ہر شہری ذات پات، مسلک یا صنف سے بالاتر ہوکر ترقی کر سکے۔


مشیر راجیو رائے بھٹناگر مزید کہا کہ عالمی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے ہندوستان نے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے اور تکنیکی ترقی سے لے کر اقتصادی ترقی تک، ہماری عظیم قوم بین الاقوامی سطح پر ترقی کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی معیشت مستحکم رفتار سے ترقی کر رہی ہے اور عالمی مالیاتی انحطاف کے دوران مشکل حالات میں بھی ہماری کارکردگی قابل ستائش ہے۔
اُنہوں نے جموں و کشمیر میں جاری ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چار، پانچ برسوںسے بڑے پیمانے پر ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ صحت شعبے سے لے کر فزیکل انفراسٹرکچر تک اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے ذریعے شہریوں پر توجہ مرکوز کرنے سے لے کر عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی تک، ہر شعبے نے ترقی کی پرواز کی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی ترقی پذیر ملک کی ترقی کے لئے صحت عامہ کا مضبوط بنیادی ڈھانچہ ضروری ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں عالمی معیار کی صحت سہولیات کے قیام میں بڑے پیمانے پر زور دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں دو ایمز، دو سٹیٹ کینسر انسٹی چیوٹ اور دیگر جدید صحت سہولیات قائم کی جارہی ہیں۔
مشیرراجیورائے بھٹناگر نے دیگر کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی ۔

 

 

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حکومت جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے: ایل جی سنہا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ کشمیر کی 34 ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ کی صدارت کی

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ کشمیر کی 34 ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ کشمیر کی 34 ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ کی صدارت کی

مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر کیلئے ایس بی ایم ۔جی سالانہ عمل آوری کے منصوبے کو منظور ی دی

مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر کیلئے ایس بی ایم ۔جی سالانہ عمل آوری کے منصوبے کو منظور ی دی

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے سوپور کا دورہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے سوپور کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail